پروفیسر وینا پنڈتا مزید دو سالوں کیلئے بورڈ چیر پرسن کے عہدے پر تعینات
عوامی حلقوں کا خیر مقدم ، کہا موصوفہ کی سربراہی میں بورڈ میں نئی تبدیلیاں آئی
سرینگر/07جولائی: جموں کشمیر حکومت نے سوموار کو ایک غیر معمولی فیصلہ کے تحت پروفیسر وینا پنڈتا کو مزید دو سالوں کیلئے جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے چیر پرسن کے عہدے پر تعینات کیا ۔ ادھر حکومت کے فیصلے نے عوامی حلقوں نے کافی سراہنا کرتے ہوئے بتایا کہ پروفیسر وینا پنڈتا کی سربراہی میں بورڈ آف اسکول میں ایک نئی تبدیلی آئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموںکشمیر کے محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ نے سوموار کی شام اپنے آفیشل ٹویٹر ہنڈل پر ایک ٹویٹ میںلکھا کہ پروفیسر وینا پنڈتا کو مزید دو سالوں یعنی 30جون 2020تک جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے چیر پرسن کے عہدے پر تعینات کیا جاتا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ پروفیسر وینا پنڈتا جو کہ پہلے ہی بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی چیر پرسن کے عہدے پر تعینات تھی کو 30اپریل 2020کو سبکدوش ہونا تھا تاہم بعد میں جموں کشمیر حکومت نے کووڈ 19کے پیش نظر ان کی معیاد میں مزید دو ماہ کی توسیع کر دی تھی جبکہ سوموار کو اس بات کا باضابط اعلان کیا گیا کہ پروفیسر وینا پنڈتا کو مزید دو سالوں کیلئے بورڈ کے چیر پرسن کے بطور تعینات کیا جاتا ہے ۔ ادھر جموںکشمیر حکومت کے اس فیصلے کی عوامی حلقوں نے کافی سراہنا کی ہے اور اس فیصلہ کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ۔ عوامی حلقوں کے مطابق پروفیسر وینا پنڈتا کہ قیادت میں جموںکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن میں ایک نئی تبدیلی آئی ہے جبکہ گزشتہ دو سالوں تک بورڈ نے نہ صر ف نتائج کو وقت مقررہ پر منظر عام پر لایا بلکہ ان کی قیادت میں طلبہ کو بھی کافی آسانی ہوئی اور ہر کام وقت پر نکل گیا ۔ عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ پروفیسر وینا پنڈتا کی قیادت میں بورڈ آف اسکول ایجوکیشن ترقیوں کی بلند یوں پر پہنچ گیا اور امید ظاہر کی آگے بھی بورڈ آگے بھی ترقی کی اونچائیوںکو چھو جائے گا ۔
Comments are closed.