سرینگر/07جولائی: بزرگ علیحدگی پسند لیڈر سید علی شاہ سے منسوب کر دہ خط جس میں 8اور 13جولائی کو ہڑتال کی کال دی گئی تھی کو پولیس نے جعلی قرار دیتے ہوئے واضح کر دیا کہ سوشل میڈیا پر اس خط کی تشہر کرنے والوں کے خلاف سخت کارورائی ہو گی ۔ سی این آئی کے مطابق سوشل میڈیا پر سید علی شاہ گیلانی سے منسوب ایک خط گشت کر رہا ہے جس میں جموں کشمیر کے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ 8جولائی اور 13جولائی کو مکمل ہڑتال کی جائے ۔ پولیس نے اس خط کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے واضح کر دیا گیا کہ سید علی شاہ گیلانی کے افراد خانہ سے معلوم ہوا ہے کہ بزرگ لیڈر نے اس طرح کا کوئی بھی خط نہیں لکھا ہے اور اس خط کو فرضی قرار دیا ۔ کشمیر پولیس زون نے اپنی آفشل ٹویٹر ہنڈل پر خط کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سید علی گیلانی کے اہل خانہ کے مطابق یہ خط فرضی ہے اور یہ سینئر علیحدگی رہنما کی جانب سے جاری نہیں کیا گیا بلکہ یہ خط پاکستان کی جانب سے شائع کیا گیا۔پولیس نے واضح کر دیا کہ سوشل میڈیا پر اس طرح کے خط شیئر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.