کل سے جموں کشمیر میں سبھی پارکیں اور باغات دوبارہ کھلیں گے/ بصیر خان
سیر کیلئے جانے والے ہر شخص کیلئے ماسک پہننا اور سماجی دوری اختیار کرنا لازم
سرینگر/07جولائی: جموںکشمیر میں کورنا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کے بیچ جموں کشمیر انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ آج یعنی بدھ سے تمام پارکیں اور باغ کھلیں گے۔تاہم باغات اور پارکوں میں داخلہ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ سماجی دوری بھی اختیار کرنی ہو گی ۔ سی این آئی کے مطابق ایک مقامی انگریزی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے کہاکہ جموں کشمیر میں سبھی پارکیں اور باغ آج یعنی بدھ سے سر نو کھلیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان باغوں اور پارکوں کی سیر کیلئے جانے والے ہر شخص کیلئے ماسک پہننا اور سماجی دوری اختیار کرنا لازم ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ داخلوں پر تھرمل سکینر لگے ہونگے اور سینی ٹائزرکا استعمال بھی لازم ہوگا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مارچ کے مہینے میں کورنا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کے بیچ ملک بھر میںلاک ڈائون کے چلتے جموںکشمیر میں بھی لاک ڈائون کے باعث تمام پارکوں اور باغات کو سیر و تفریح کیلئے بند کر دیا گیا تھا اور کسی کو بھی باغات یا رکوں میںجانے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی ۔
Comments are closed.