سرینگر/06جولائی: بڈگام میں پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے قابل اعتراض اشیاء برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق منشیات فروشوں کیلئے پولیس نے اپنی جنگ جاری رکھی ہوئی ہے اور آج وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی ہے ۔ بڈگام کے پارنیوہ ، خانصاحب علاقے میں پولیس نے دوران ناکہ محمد شعبان وانی عرف شولا اور اس کے بیٹے ساحل احمد وانی کو گرفتار کرلیا ہے جن کے قبضے سے دو کلو چرس برآمدکرلیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک ناکہ کے دوران آلٹو 800کی تلاشی لینے کے بعد چرس برآمد کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں FIR No.125/2020 U/S 8/20 NDPSکے تحت کیس درج کرلیا ہے ۔ اس ضمن میں پولیس نے بتایا کہ سماج کو منشیات سے نجات دلانے کیلئے پولیس کی اس طرح کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.