سرینگر/05جولائی: دریائے جہلم سے غیر قانونی طور پر ریت نکالنے والوں کے خلاف کارورائی کرتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے 18افراد کی گرفتاری عمل میں لائی جبکہ 4ٹریکٹر بھی ضبط کر لئے گئے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دریائے جہلم سے غیر قانونی طور پر ریت نکالنے والوں کے خلاف پولیس و سیول انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے ۔ جس دوران پولیس نے کارورائی کرتے ہوئے 18افراد کی گرفتاری عمل میںلائی ۔ پولیس بیان کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی ایک پارٹی نے خواجہ باغ بارہمولہ علاقے میں چھاپہ مار کارورائی کے دوران دیکھا کیا ایک ٹپر می دریائے جہلم سے غیر قانونی طور پر نکالی گئی ریت بھری جا رہی تھی جس دوران پولیس پارٹی نے ٹپر کو ضبط کرکے پولیس اسٹیشن بارہمولہ متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرکے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ پولیس بیان کے مطابق غیر قانونی طور پر دریائے جہلم سے ریت نکالنے کے معاملے میں پولیس نے ابھی تک 18افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے جبکہ چار ٹریکٹروں کو بھی ضبط کر لیا گیا ۔ پولیس کے مطابق دریائے جہلم سے غیر قانونی طور پر ریت نکالنے کی کسی کو اجازت نہیںدی جائے گی اور جو بھی اس میں ملوث پایا جائے گا ان کے خلاف قانون کے تحت کارورائی عمل میں لائی جائے گی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.