وادی کشمیر میں کورنا وباء سے اموات کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ، مزید تین مریض جاںبحق

اموات کی تعداد 130پہنچ گئی ، کشمیر سے 116جبکہ جموں خطے سے 14مریضوں کی موت

سرینگر/05جولائی: جموں کشمیر میں مہلک وبائی بیماری کورنا وائرس سے اموات کا نہ تھمنے والے سلسلے کے بیچ اتوار کے روز مزید تین مریضوں کی موت کے ساتھ ہی جموںکشمیر میںمرنے والوں کی تعداد 130تک پہنچ گیا ۔ادھر جموںکشمیر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اموات میں اضافہ اور کیسوں کی بڑھتی تعداد کے باعث لوگوں میں فکر و تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ اتوار کو وادی کشمیر میں کورنا وائرس نے مزید 3مریضوں کی جان لی ۔ جس کے نتیجے مہلوکین کی تعداد 130تک پہنچ گئی ۔اتوار کے روز مرنے والے مریضوں میں سے بارہمولہ کے ایک 40 سالہ شخص نے سرینگر کے سی ڈی اسپتال میں دم توڑ دیا جبکہ دیگر مریض کا سکمز صورہ ہسپتال میں انتقال ہوگیا۔ مذکورہ مریض 60 سالہ خاتون تھی اور ان کا تعلق شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے شادی پورہ علاقے سے تھا۔حکام کے مطابق آج صبح سرینگر کے سی ڈی ہسپتال میں کورونا میں مبتلا 40 سالہ شخص اور 60 سالہ خاتون کا انتقال ہوگیا۔سی ڈی ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک نے بتایا کہ یہ مریض شمالی کشمیر ضلع کے سنگراما سوپور علاقے کا رہائشی تھا ۔ وہ نمونیہ کا شکار تھا۔اس طرح سے سکمز صورہ میں گزشتہ شام دیر گئے اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے 70سالہ مریض کی موت واقع ہوئی تھی ۔ اتوار کو مزید تین ہلاکتوں کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں مرنے والوں کی تعداد130تک پہنچ گئی ہے ۔ جن میںوادی کشمیر سے 116جبکہ جموں خطے سے 14 ہیں۔ وادی میں سب سے زیادہ یعنی29 ہلاکتیں سرینگر ضلع میں رونما ہوئیں۔ ادھر کورنا وائرس سے اموات میں اضافہ اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی کیسوں میں اضافہ کے باعث عوام میں فکر و تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے۔

Comments are closed.