سرینگر/03جولائی: لائن ٓف کنٹرول پر ہند پاک افواج کے مابین بڑھتی کشیدگی کے بیچ بھارت نے لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کے ساتھ پاکستانی فورسز کی بلا اشتعال جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر پاکستان کے ساتھ سخت احتجاج کیا ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق بھارت نے پاکستان کے ساتھ جمعہ کو احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سرحدوں پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوںکا سلسلہ بند کیا جا نا چاہئے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ رواں سال جون تک پاکستانی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائر بندی کی خلاف ورزیوں کے2432سے زیادہ واقعات پیش آئے جن میں 14 ہندوستانی ہلاک اور 88 زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ جنگ بندی کی بلا روک ٹوک خلاف ورزی دونوں ممالک کے مابین 2003 میں فائر بندی کی تفہیم کی خلاف ورزی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے عسکریت پسندوں کی سرحدی دراندازی کو عبور کرنے کے لئے پاکستانی فورسز کی طرف سے دی جارہی حمایت کی مسلسل حمایت پر بھی اپنے "سخت خدشات” کا اظہار کیا ہے ۔بھارت نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور بین الاقوامی حدود کے ساتھ ساتھ پاکستان فورسز کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں پر اپنا سخت احتجاج درج کرایا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.