سرینگر/03جولائی: انتظامیہ نے جمعہ کے روز کالعدم تنظیم جماعت اسلامی جموں و کشمیر کے ترجمان سینئر ایڈوکیٹ زاہد علی کو ایک بار پھر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے ان کی گرفتاری عمل میںلائی اور انہیں سنیٹرل جیل سرینگر منتقل کر دیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق کالعدم تنظیم جماعت اسلامی جموں و کشمیر کے ترجمان سینئر ایڈوکیٹ زاہد علی پر ایک اور پی ایس اے عائد کر دیا گیا ہے ۔ جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے زاہد علی کے خلاف دائر ڈوزیئر میں دعوی کیا گیا ہے کہ زاہد علی علیحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی اور جماعت اسلامی کے سابق صدر غلام محمد بٹ کے قریبی ہیں۔ ان کو ملک مخالف سرگرمیاں میں ملوث پایا گیا ہے۔ وہ لگاتار بھارت کے خلاف نعرے بلند کرتے آئے ہیں ساتھ ساتھ عوام کو سیکورٹی فورسز پر سنگ بازی کے لئے اکساتے رہے ہیں۔پولیس کے ایک سنیئر افسر نے بتایا کہ زاہد علی کو گذشتہ مہینے کی 30 تاریخ کو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ناعمہ علاقے میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ جس کے بعد ان پر پی ایس اے کے تحت معاملہ درج کیا گیا اور سرینگر کے سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔علی کے لواحقین کا کہنا ہے کہ زاہدعلی پر عائد تمام الزامات گزشتہ الزامات کی طرح بے بنیاد ہیں۔ انھیں گذشتہ برس بھی پی ایس اے کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.