لبریشن فرنٹ چیرمین کے خلاف بارہمولہ کورٹ میں چارج شیٹ داخل

اسیر ملک کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کورٹ میں پیش کیا گیا

سرینگر/03جولائی: ممنوعہ تنظیم جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیرمین کے خلاف پولیس نے بارہمولہ کورٹ میں چارج شیٹ داخل کردی ہے تاہم فرنٹ چیرمین اس وقت تہاڑ جیل میں اسیر ہے جن کو بذریعہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کورٹ میں پیش کیا گیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر لبریشن فرنٹ جس کو سرکار نے ممنوعہ قراردیا ہے کے محبوس چیرمین محمد یاسین ملک کے خلاف آج بارہمولہ پولیس نے کورٹ میں چارج شیٹ داخل کیا ہے ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج بارہمولہ میں یاسین ملک کے خلاف دو کیسوں کے سلسلے میں چارج شیٹ داخل کی گئی ۔موصوف کے خلاف پولیس سٹیشن سنبل میں کیس درج تھے ۔ پولیس نے جج سنجے پریہار کے سامنے چارج شیٹ پیچ کیا جبکہ فرنٹ چیرمین محمد یاسین ملک کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کورٹ میں پیش کیا گیا ۔سنبل پولیس سٹیشن میں یاسین ملک کے خلاف 2008اور 2010میں کیس درج کرلیا تھا جس میں ان پر الزام تھا کہ ملک نے سنبل ٹاون میں جلوس کی قیادت کی ۔لبریشن فرنٹ چیرمین اس وقت دلی کے تہاڑ جیل میں اسیر ہے ۔ کورٹ نے اس موقعے پر ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی کو ہدایت کی کہ وہ محمد یاسین ملک کو کورٹ میں پیش کرنے کیلئے اقدامات کریں تاکہ کیس کی کارروائی کو آگے بڑھایا جاسکے ۔

Comments are closed.