سرینگر/02جولائی: لداخ میں چین سے جاری کشیدگی کے درمیان اسے سبق سکھانے کے لئے حکومت ہند ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے۔ پچھلے دنوں حکومت نے 59 چینی ایپلی کیشنز پر پابندی لگا دی ہے۔ اب حکومت چینی کمپنیوں کو ہندستان میں سڑک پروجیکٹوں اور بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں سے دور کرنے کی بھی تیاری کر چکی ہے۔سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ حکومت چینی کمپنیوں کو سڑک پروجیکٹوں کا حصہ بننے کی اجازت نہیں دے گی۔کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق لداخ میں چین سے جاری کشیدگی کے درمیان اسے سبق سکھانے کے لئے حکومت ہند ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے۔ پچھلے دنوں حکومت نے 59 چینی ایپلی کیشنز پر پابندی لگا دی ہے۔ اب حکومت چینی کمپنیوں کو ہندستان میں سڑک پروجیکٹوں اور بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں سے دور کرنے کی بھی تیاری کر چکی ہے۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے بدھ کو کہا کہ حکومت چینی کمپنیوں کو سڑک پروجیکٹوں کا حصہ بننے کی اجازت نہیں دے گی۔ اس میں چین کی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبے بنانے والی کمپنیاں بھی شامل ہوں گی۔گڈکری نے کہا کہ حکومت یہ یقینی بنائے گی کہ چینی سرمایہ کار بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں جیسے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری نہ کر سکیں۔ گڈکری کے پاس ایم ایس ایم ای وزارت کی بھی ذمہ داری ہے۔ ان کے اس بیان کو حال میں گلوان وادی میں ہندستان۔ چین کے درمیان ہوئے پرتشدد جھڑپ سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے۔ اس جھڑپ میں ہندستانی فوج کے 20 جوان ہلاک ہو گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیوں پر پابندی لگانے کو لے کر پالیسی جلد ہی پیش کر دی جائے گی۔ وہیں، سڑک پروجیکٹوں میں ہندستانی کمپنیوں کو ترجیح دینے کے لئے ضابطے آسان کئے جائیں گے۔گڈکری نے کہا ’ہم سڑکوں کی تعمیر کے لئے ان مشترکہ منصوبوں کا ٹھیکہ نہیں دیں گے جن میں چین کی کمپنی حصے دار ہو گی۔ ہم اس پر سخت موقف بنائے رکھیں گے۔ اگر وہ مشترکہ منصوبوں مین شامل ہو کر ہندستان ا?تے ہیں، ہم انہیں اس کی اجازت نہیں دیں گے‘۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.