واٹس ائپ کا غلط استعمال ، پونچھ میں تین فوجی پورٹر گرفتار؛ڈومیسائل قانون کے خلاف فیس پوسٹ پر سرکردہ تاجر مبین شاہ کیخلاف مقدمہ درج
سرینگر/29جون: جموں کے پونچھ ضلع میں سیکورٹی ایجنسیوں نے واٹس ایپ کے غلط استعمال پر فوج کے تین پورٹرز کوحراست میں لیا ہے جبکہ ڈو میسائل قانو ن کے خلاف فیس بک پوسٹ وائرل ہونے کے بعد سرکرہ تاجر مبین شاہ کے خلاف کیس درج کر لیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کے پونچھ ضلع میں اتوار کے روز فوج کے19 کمان سے منسلک تین پورٹر جو کہ پاکستانی واٹس ایپ گروپ کا حصہ تھے کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ افراد سعودی عرب کے بیس نمبروں پر بھی فون کرتے تھے اور واٹس ایپ کے ذریعہ پاکستان کے کچھ نمبروں پر بھی فون کیا گیا ہے۔اس حوالے سے پولیس کو اطلاع موصول ہوتے ہی انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ ان کی پہچان عمران احمد ولد محمد فیاض ساکنہ دھیری ارلیوٹ، محمد ارشد ولد میر محمد ساکنہ دھیری ارلیوٹ، محمد شکیل ولد محمد رزاق ساکنہ دہراٹی کے طور پرہوئی ہے۔اسی دوران جموں کشمیر میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی پولیس متحرک ہو گئی ہے اور سوشل میڈیا پر ملک مخالف سرگرمیوں یا افواہوں کا بازار گرم کرنے کے مرتکب افراد کے خلاف فورا کاروائی کی جاتی ہے۔جس کی تازہ کڑی کے تحت کشمیرمیںفیس بک پر پوسٹ کرنے پر معروف کشمیری تاجر مبین شاہ کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ فیس پوسٹ میں مبین شاہ نے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ غیر ریاستی باشندوں کو جموںوکشمیر میں آباد کرنے کے خلاف متحد ہوکر لڑیں۔پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مبین شاہ جو کہ اس وقت ملیشا میں رہائش پذیر ہے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان کے خلاف قانون کے تحت کارورائی ہو گی ۔
Comments are closed.