پاک بھارت تنازعات کا خاتمہ قیام امن کیلئے ناگزیر /مونیئر اکرم
دہشت گردی کا خاتمہ اور علاقائی امن و استحکام پاکستان کی قومی ترجیحات میں
سرینگر/29جون : اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مونیئر اکرم کا کہنا ہے کہ افغان مسئلے کا حل اور پاک بھارت تنازعات کا خاتمہ قیام امن کیلئے ناگزیر ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق مونیئر اکرم کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام، دہشت گردی کا خاتمہ اور لاقائی امن و استحکام پاکستان کی قومی ترجیحات ہیں، افغانستان کے مسئلے کا حل اور پاک بھارت تنازعات کا خاتمہ خطے میں قیام امن کے لیے ناگزیرہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنے تمام پروسی ممالک سے بہترین تعلقات چاہے ہیں تاہم اس کے لئے بھارت اور دوسرے ممالک کو بھی پہل کرنے پڑی گی ۔انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام تنازعہ کو حل نہیں کیا جائے گا تب تک جنوبی ایشاء میں امن کے قیام کی کوئی ضمانت نہیں دے سکتا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلے سے ہی اس بات پر زور دیا ہے کہ تمام مسائل کو مذاکرات کے ذرایعے کی حل کیا جا سکتا ہے ۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب مونیئر اکرم کاہارورڈ یونیورسٹی میں کینیڈی اسکول کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب میں کہا کہ چین سے تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی میں انتہائی اہم ہیں، پاک چین اقتصادی راہداری علاقائی معاشی تعاون کی مثال ہے جب کہ پاکستان مستقبل میں بھی امریکا اور چین دونوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھے گا۔
Comments are closed.