ویڈیو:وادی کے شمال و جنوب میں جنگجوئوں مخالف آپریشنوں میں تیزی؛اب اننت ناگ کے کھل چہر رینی پورہ علاقہ میں مسلح تصادم آرائی ، حزب کمانڈر اور دو لشکر جنگجو جاںبحق

ضلع میں انٹر نیٹ خدمات بند ، جھڑپ میں حزب کمانڈر کی ہلاکت سے ڈوڈہ ضلع عسکریت سے پاک ہو گیا / دلباغ سنگھ

سرینگر/29جون /سی این آئی// وادی کے شمال و جنوب میں جنگجو مخالف آپریشنوں میں تیزی کے بیچ سوموار کی اعلیٰ صبح جنوبی ضلع اننت ناگ کے کھل چہر رینی پورہ نامی گائو ں میں فو ج و فورسز اور جنگجوئوںکے مابین مسلح تصادم آرائی میں حزب کمانڈر اور دو مقامی لشکر جنگجو جاں بحق ہو گئے ۔ پولیس سربراہ نے اننت ناگ جھڑپ میں تین جنگجو ئوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپ میں جموں کے ڈوڈہ ضلع سے تعلق رکھنے والا حزب کمانڈر ہلاک ہو گیا جس کے ساتھ ہی ڈوڈہ عسکریت سے پاک ہو گیا ۔ ادھر جھرپ کی شروعات کے ساتھ ہی جنوبی ضلع اننت ناگ میں انٹر نیٹ نیٹ خدمات معطل کر دی گئی جبکہ حساس مقامات پر بندشیں عائد کی گئی ۔ سی این آئی کو دفاعی ذرائع سے معلوم ہوا ہے جنوبی ضلع اننت ناگ کے اچھہ بل علاقے میں،کھل چہر رینی پورہ نامی گاوں میں جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد سوموار کی اعلیٰ الصبح فوج ،سی آر پی ایف اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے علاقے کا محاصرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں مسلح جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب ایک رہائشی مکان میں چھپے جنگجوئوں نے محاصرہ توڑ کر فرار ہونے کی کوشش میں فوج و فورسز پر گولیاں چلائی ۔جھڑپ کی شروعات کے ساتھ ہی فورسزاہلکاروں کی اضافی کمک طلب کی گئی تاکہ جنگجوئوں فرار ہونے کا موقعہ نہ ملے۔علاقے کی طرف جانے والے تمام راستے بند کئے گئے اور علاقے کو چاروں طرف سے سخت گھیرے میں رکھا گیا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ طرفین کے مابین گولی باری کچھ وقت تک جاری رہی جس کے بعد علاقے میں خاموشی چھا گئی ۔ جس کے کچھ ہی دیر بعد پھر گولیوں کی گرن گرج سنائی دی جب رہائشی مکان میںمحصور جنگجوئوں کو خود سپردگی کرنے کی پیشکش کی گئی جس کے جواب میں انہوں نے فوج و فورسز پر گولیوں چلائی اور طرفین کے مابین گولی باری کاتبادلہ دوبارہ شروع ہو گیا ۔علاقے میں کچھ وقت تک طرفین کے مابین گولی باری کا سلسلہ جاری رہاجبکہ جونہی طرفین کے مابین گولیاںکا تبادلہ تھم گیا تو جھڑپ کے مقام سے تین جنگجو ئوں کی نعشیں بر آمد کر لی گئی ۔ جس کے قبضے سے ایک اے کے 47اور دیگر گولی بارود ضبط کر لیا گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے جھڑپ میں تین جنگجو کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق جنگجو ئوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کر لیا ۔ترجمان کے مطابق جھڑپ میں مارے گئے تینوں جنگجوئوںکی نعشیں بر آمد کر لی گئی اور ان کی شناخت کرنے کے حوالے سے کارورائی شروع کر دی گئی ہے ۔ادھر فوج نے بھی سماج وئب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ اننت ناگ آپریشن اختتام پذیر ہوا جس میں تین جنگجو وں کو ہلاک کیا گیا ۔ اور ان کے قبضے سے اسلحہ و دیگر جنگی ہتھیار بر آمد کر لئے گئے ہیں ۔ ادھر پولیس ذرائع کے مطابقمہلوک جنگجوؤں کی شناخت صوبہ جموں کے ضلع ڈوڈہ سے تعلق رکھنے والے حزب المجاہدین سے وابستہ کمانڈر مسعود، طارق خان ساکنہ لالچوک اننت ناگ اور ندیم ساکنہ کولگام کے بطور کی گئی ہے۔ اور جھڑپ میں جاںبحق جنگجو کا تعلق حزب اور لشکر سے تھا ۔ ندیم احمد نامی جنگجو کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ حالیہ میں عسکری صفوں میں شامل ہو گیا تھا ۔ ادھر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے مسعود کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ موصوف حزب کمانڈر اب کشمیر میں ہی سرگرم تھا۔ انہوں نے کہا کہ مسعود کی ہلاکت کے ساتھ ضلع ڈوڈہ ایک بار پھر ملی ٹنٹوں کی موجودگی سے صاف ہوا ہے۔ پولیس سربراہ کا دعویٰ ہے کہ مہلوک جنگجو کمانڈر عصمت دری کے ایک کیس میں ملوث تھا اور تب سے مفرور تھا اور بعد میں اس نے حزب المجاہدین کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ادھر جھڑپ کے اختتام کے ساتھ ہی اننت ناگ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے جبکہ موبائیل انٹر نیٹ خدمات پہلے سے ہی بند پڑی ہوئی ہے۔ جبکہ جھڑپ کے ساتھ ہی قصبہ اننت ناگ کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو خار دار تاروں سے بند کر دیا گیا اور لوگوں کی آمد ورفت پر روک لگانے کے لئے جگہ جگہ پر حفاظتی دستوں کو تعینات کیا گیا۔

Comments are closed.