ہندوستانی سرزمین پر آنکھ اٹھاکر دیکھنے والوں کو ملا زبردست جواب /وزیر اعظم مودی

ہندوستان دوستی کے ساتھ ساتھ آنکھ سے آنکھ ملانا بھی جانتا ہے

سرینگر/28جون: وزیراعظم نریندر مودی نے’من کی بات’ میں مشرقی لداخ میں ہندوستان اور چینی فوج کے درمیان ہوئے پْرتشدد جھڑپ کے بعد پہلی بار ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی سرزمین پر آنکھ اٹھاکر دیکھنے والوں کو ملا زبردست جواب ملا ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ’من کی بات’ پروگرام کے ذریعہ ملک کے لوگوں کو خطاب کیا۔ انہوں نے اس دوران مشرقی لداخ میں ہندوستان اور چینی فوج کے درمیان ہوئے پْرتشدد جھڑپ کے بعد پہلی بار ذکر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی سرزمین پر آنکھ اٹھاکر دیکھنے والوں کو ملا زبردست جواب ملا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے لداخ میں چینی فوج کے کئی ہندوستانی فوجیوں کے پْرتشدد جھڑک کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان دوستی نبھانا جانتا ہے تو آنکھ میں آنکھ ڈال کر چیلنج دینا بھی جانتا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک میں ان لاک کا عمل شروع ہوگیا ہے، لیکن اس دوران مزید محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اس دوران ماسک پہننا اور دو گز کی دوری بنانا بہت ضروری ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ لاک ڈاون سے زیادہ ان لاک میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے تبھی کورونا سے اپنے آپ کو اور اہل خانہ کو انفیکشن سے بچایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کورونا بحران کے دوران آپ ماسک نہیں پہنتے ہیں تو آپ فیملی کو بحران میں ڈالتے ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ بھی کہا کہ چیلنج آتا رہتا ہے۔ ایک سال میں ایک چیلنج آئے یا پھر 50 چیلنج۔ اس سے سال کبھی خراب نہیں ہوتا۔ ہندوستان کی تاریخ چیلنجز سے پْر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ہر کوشش اسی سمت میں ہونی چاہئے، جس سے سرحدوں کی حفاظت کے لئے ملک کی طاقت میں اضافہ ہو، ملک مزید بااختیار بنے، ملک خود منحصر بنے، یہی ہمارے جانبازوں کو سچی خراج عقیدت بھی ہوگی۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ، کورونا کے دور میں ہمیں بیماریوں سے بچ کر رہنا ہے۔ آیوردک ادویات، کاڑھا، گرم پانی، ان سب کا استعمال کرتے رہئے اور صحتمند رہئے۔

Comments are closed.