پولیس نے کپوارہ میں 65کروڑ روپے مالیت کی منشیات کی ضبط
دو افراد گرفتار ، کیس درج ، منشیات سمگلروں کے خلاف کاررراوئی جاری رہے گی/ایس ایس پی کپوارہ
سرینگر/27جون: پولیس نے کپوارہ میں 6مالیت کی5کروڑ روپے منشیات برآمد کرلی ہے جبکہ اس سلسلے میں دو افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے ۔ اس کارروائی کو اب تک کی سب سے بڑی کارروائی بتائی گئی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموںکشمیر پولیس نے سرحدی ضلع کپوارہ میں 65کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ رواں ماہ کے ابتداء میں ہی پولیس نے ایک رہائشی مکان سے 21کلو افیون برآمد کرلی تھی جس کی مالیت 100کروڑ بتائی جاتی ہے جبکہ اس ضمن میں ایک شخص افتخار اندرابی کو بھی گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے منشیات سمگلروں کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے آج دو اشخاص کی گرفتاری عمل میں لاکر ان کے قبضے سے 65کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی ہے ۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی کپوارہ شری رام امبیدکر نے بتایا ہے کہ ضلع کپوارہ میں منشیات مخالف مہم میں یہ اب تک کی سب سے بڑی کامیابی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ضلع میں منشیات فروشوں اور منشیات سمگلروں کے خلاف کارروائی آگے بھی جاری رکھی جائیگی۔
Comments are closed.