سرینگر/27جون: کورنا وائرس کی قہر سامانیوں کے بیچ شمالی کشمیر سوپور علاقہ میں نقب زنوں کی بڑھتی سرگرمیوں پر لوگوںمیں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے جبکہ تازہ کارورائی میںنقب زنوں نے رات کی تاریکی میں آٹھ دکانوں کا صفایا کرکے لاکھوں روپے مالیت کا املاک اڑا لیا ۔ سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جمعہ اور سنیچر وار کی درمیانی رات کے دوران سوپور کے مختلف بازاروں جن میں مین چوک، چھوٹا بازار، اقبال مارکیٹ ،تحصیل روڑ اور جنرل بس سٹینڈ کے 08 دوکانات کا چوروں نے کیا صفایا، یہاں کے مین چوک میں مظفر احمد ملہ، غلام محی الدین میر، اعجاز احمد ملہ کے ریڈی میڈ گارمنٹس دوکانات کا چوروں نے کیا صفایا، اور شمس الدین لنگو کے کریانہ دوکان کا بھی کیا صفایا، اسی طرح سے چوٹھا بازار، اقبال مارکیٹ اور بس سٹینڈ میں ایک ایک دوکان میں چوروں نے نقب لگائی اور لاکھوں روپے کا املاک اور نقدی اڑایا، اور تحصیل روڑ سوپور سے بھی ایک اور کریانہ دوکان سے نقدی اور سامان چوروں نے اڑایا۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے چوری کے واقعات سے متعلق کیس درج کرکے نقب زنوں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ ادھر قصبہ میں نقب زنی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر مقامی لوگوں اور تاجروں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نقب زنی کے وقعات پر روک لگانے کیلئے کارورائی عمل میںلائی جائے اور ان افراد کی نشاندہی کرنی چاہئے تاکہ تاجروں اور مقامی لوگوں کو راحت مل سکے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.