ویڈیو:جنوبی کشمیر میں 29غیر ملکی جنگجو سرگرم ، ترال میں حزب کا صفایا سیکورٹی فورسز کیلئے بڑی کامیابی / آئی جی پی
شمال میں جنوبی کشمیر سے کم جنگجو سرگرم، جنوبی کشمیر میں عسکریت کا جلد ہی مکمل خاتمہ ہوگا
بجبہاڑہ حملے میںملوث جنگجوئوں کی شناخت کر لی گئی ہے ، کسی کو بھی بخشا نہیںجائے گا
سرینگر/27جون: جنوبی کشمیر میں 29غیر ملکی جنگجو سرگرم ہے کی بات کرتے ہوئے انسپکٹر جبرل آف پولیس کشمیر زون وجے کمار نے کہا کہ فوج و فورسز نے ترال سے حزب المجاہدین کا خاتمہ کرکے کافی کامیابی حاصل کرلی ہے اور جلد ہی جنوبی کشمیر سے عسکریت کا مکمل صفایا کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز ان عسکریت سے نمٹنے اور پوریجنوبی کشمیر سے عسکریت پسندی کا صفایا کرنے کے لئے کافی تجربہ کار ہیں۔سی این آئی کے مطابق بجبہاڑہ میں جنگجوئوںکے حملے میں ہلاک ہوئے سی آر پی ایف اہلکار کی آخری رسومات میں شامل ہونے کے بعد میڈیا نمائندوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ ککرناگ ، ترال اور کھریو کی بالائی علاقوں میں غیر ملکی جنگجوئوں کی موجودگی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر میں تقریبا 29 غیر ملکی جنگجو سرگرم ہیں اور جب وہ نیچے آئیں گے تو انہیں ہلاک کر دیا جائے گا ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ غیر جنگجوایک بڑا چیلنج ہیں یا مقامی توآئی جی پی نے کہا کہ دونوں ایک چیلنج ہیں لیکن فورسز ان سے نمٹنے کے لئے کافی تجربہ کار ہیں۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی جنگجو ہو یا مقامی حالانکہ غیر ملکی جنگجو کافی تربیت یافتہ ہوتے ہیں تاہم سیکورٹی فورسز خاص طور پر پولیس کے سپشیل آپریشن گروپ تربیت یافتہ جنگجوئوں سے نمٹنے کیلئے کافی تجربہ کار ہے اور گذشتہ 25 سالوں سے کام کر رہے ہیں اور ہم نے ان سے نمٹنے کے لئے مہارت پیدا کی ہے۔ کیا فرق پڑتا ہے۔ ہمیںجب بھی جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملتی ہتے تو ہم آپریشن کرکے انہیں ہلاک کر دیتے ہیں ۔ آئی جی پی کمار نے کہا کہ جنوبی کشمیر میں شمالی کشمیر سے زیادہ جنگجوئوں کی تعداد ہے تاہم فوج و فورسز اور پولیس نے شمالی کشمیر میں بھی جنگجو ئوں مخالف آپریشن شروع کر دئے ہیں ۔ وجے کمار نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے پلوامہ ضلع کے ترال علاقے سے حزب المجاہدین کا صفایا کرکے بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور اس کا مقصد پورے جنوبی کشمیر سے عسکریت پسندی کا صفایا کرنا ہے۔ترال 1989 سے سوپور اور شوپیان کے ساتھ ساتھ عسکریت پسندوں کا ایک مشہور مرکز تھا۔ ترال ایک مشکل علاقہ ہے اور عسکریت پسند ہمیشہ سے موجود ہیں۔ حزب ایک پرانی تنظیم ہے جو ہر تنظیم کو پناہ دیتا ہے۔ سیکورٹی فورسز کے لئے یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا ، ترال کے علاقے سے حزب کا صفایا کردیا اور ہماری کوشش ہوگی کہ پورے جنوبی کشمیر سے عسکریت پسندی کا صفایا کیا جائے۔بجبہاڑہ حملے کے بارے میںپوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں آئی جی پی نے کہا کہ حملہ آور کی شناخت کردی ہے اور اسے جلد ہی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ہمارے کچھ لوگ وہاں موجود تھے ، جو عینی شاہد ہیں ، جنہوں نے زاہد کی شناخت کی ہے جو موٹرسائیکل پر سوار تھا اور اس نے پستول سے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ کمار نے بتایا کہ ہم نے اس عسکریت پسند کے خلاف نام سے ایف آئی آر درج کرلی ہے ۔
Comments are closed.