جموں کشمیر میں مہلک وبائی بیماری کورنا وائرس نے مزید دو خواتین کی جان لی
جموں کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد 93تک پہنچ گئی ، مثبت کیسوں میں بھی اچھال
سوپور میں کیسوں میں اضافہ کے بعد بندشیں پھر عائد ، تجارتی و کارو باری سرگرمیاں متاثر
سرینگر/27جون: عالمی وبائی بیماری کورنا وائرس کی قہر سامانیوں کے بیچ موت کے ایک روز بعد سوپور کی خاتون کا ٹیسٹ مثبت آنے اور کھنہ بل اننت ناگ کی 45سالہ خاتون کی کورنا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد موت کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں مہلک کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد93تک بڑھ گئی۔ادھر جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے مثبت کیسوں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جس کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و دہشت کی لہرپائی جا رہی ہے جبکہ شمالی قصبہ سوپور میں کورنا کیسوں میں اضافہ کے بعد انتظامیہ نے دوبارہ سے بندشیں عائد کی ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ سنیچروار کو شمالی قصبہ سوپور اور جنوبی ضلع اننت ناگ سے تعلق رکھنے والی دو خواتین کورنا وائرس کا شکار ہو کر لقمہ اجل بن گئی ۔ اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے سوپور علاقے کی ایک 70سالہ خاتون کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ سنیچر کو اْس کی موت کے بعد مثبت آگیا ۔ صدر اسپتال سرینگرکے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے بتایا کہ مذکورہ خاتون کا انتقال گذشتہ رات دیر گیا ہوا۔اْسے 25جون کے روز داخل کرایا گیا تھا اور وہ نمونیا وغیرہ امراض میں مبتلاء تھی۔جس کے بعد سکمز صورہ میں کھنہ بل اننت سے تعلق رکھنے والی ایک اور خاتون جاں بحق ہو گئی ۔ سکمز صورہ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ پروفیسر فاروق جان نے بتایا کہ بٹینگو کھنہ بل کی خاتون ہائی بلڈ پریشر اور ذیابطیس کی مریضہ تھی۔وہ آج صبح11بجے انتقال کرگئی۔مذکورہ خاتون سے کورونا ٹیسٹ کیلئے25جون کو نمونہ لیا گیا تھا جس کی رپورٹ26جون کومثبت آگئی۔سنیچروار کو مزید دو مریضوں کے انتقال کے ساتھ ہی ابھی تک جموں کشمیر میں کورونا کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد93ہوگئی ہے جن میں82 اموات وادی کشمیر جبکہ11صوبہ جموں میں ہوئی ہیں۔وادی میں سب سے زیادہ22اموات سرینگر میں ہوئیں جس کے بعد بارہمولہ، کولگام، شوپیان وغیرہ کا نمبر آتا ہے۔ ادھر کورنا وائرس سے اموات میں اضافہ اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی کیسوں میں اضافہ کے باعث عوام میں فکر و تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے۔ ادھر شمالی قصبہ سوپور میں کورنا وائرس کے کیسوں میں اضافہ کے چلتے ضلع انتظامیہ نے بندشوں کا اعلان کیا تھا جس کے نتیجے میں قصبہ میں سنیچروار کے روز مکمل بندشیں عائد رہی ۔ ( سی این آئی )
Comments are closed.