ڈوڈہ میں المناک سڑک حادثہ ، گاڑی گہری کھائی میں جاگری؛ماں بیٹے سمیت 5افراد ہلاک ، علاقے میں کہرام

سرینگر/26جون: ڈوڈ ہ میں ایک المناک سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں دو کم سن بچے اور ان کی ماں بھی شامل ہیں ۔ حادثے کے فورا بعد پولیس اور مقامی لوگوں نے بچائو کارروائیاں شروع کی اور سبھی فوت شدہ افراد کی نعشیں کھائی سے باہر نکالی۔ کرنٹ کرنیوز آف انڈیاکے مطابق ضلع ڈوڈہ کے رگی نالہ کے علاقے میں جمعہ کے روز ایک المناک سڑک حادثہ رونماء ہوا جس میں دو بچوں سمیت پانچ افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایک گاڑی زیر نمبر JK-19-6674ڈرائیور کے قابوسے باہر ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس میں سوار 5افراد موقعے پر ہی ہلاک ہوئے ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ سڑک حادثہ رونماء ہونے کے فور ابعد مقامی لوگوں اور پولیس نے فوت شدہ افراد کی نعشوں کو کھائی سے باہر نکالا جبکہ اس موقعے پر سیول انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے ۔سڑک حادثے میںماں اپنے دو کمسن بچوں سمیت ہلاک ہوگئے ہیں ۔ہلاک شدگان کی شناخت محمد عاسف ولد غلام علی جس کی عمر 24سال بتائی جاتی ہے ، تسلیمہ بیگم، عمر 30برس اہلیہ شاہ نواز گول ، شاہ زیب جس کی عمر 3برس ہے اور ساحر عمر 6برس جبکہ مرنے والوں میں کامران مشتاق عمر 12سال ولد مشتاق احمد ساکنان ڈوڈہ کے بطور ہوئی ہے ۔ حادثے کی جگہ خون میں لت پڑے افراد تڑپ تڑپ کر دم توڑ بیٹھے کیوں کہ کھائی اتنی گہری تھی کہ فوری طور پر کوئی بھی فرد زخمیوں کو فوری طور پر وہاں سے نہیں نکال سکا جس کے نتیجے میں جسم سے خون بہہ جانے کی وجہ سے تمام زخمی ایک ایک کرکے دم توڑتے گئے ۔

Comments are closed.