پاکستانی ہائی کمیشن کے خلاف بھارتی الزامات بے بنیاد؛ پاکستانی سفارتکاروں کیساتھ بھارتی رویہ ویانا کنونشن کی صریحاً خلاف ورزی / قریشی

سرینگر/24جون: نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں کیساتھ بھارتی رویہ ویانا کنونشن کی صریحاً خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن کیخلاف بھارتی الزامات بے بنیاد اور حقیقت سے دور ہے ۔ اسی دوران پاکستانی دفترخارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے بھارت پر پاکستان میں شدت پسندی کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین سفارتی سطح پر کشیدگی کے بیچ نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں کیساتھ بھارتی رویہ ویانا کنونشن کی صریحاً خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن کیخلاف بھارتی الزامات بے بنیاد اور حقیقت سے دور ہے ۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے نئی دہلی میں پاکستان کے ہائی کمیشن کے عملے میں پچاس فیصد کمی کا کہا اورپاکستان نے جواب میں بھارت کو پاکستان میں اپنے عملے میں پچاس فیصد کمی کا کہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر پاکستانی عملہ واپس آتا ہے تو بھارتی عملہ بھی اپنے وطن واپس جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارتی الزامات پرخاموش نہیں رہے گا اور ان کا بھرپور جواب دے گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت پاکستان میں جعلی کارروائی کرنے کابہانہ تلاش کررہاہے ۔ ادھر دفترخارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ بھارت نے بے گناہ لوگوں کو مارنے کیلئے شدت پسندوں کو تربیت، مالی اورمادی امداد کی فراہمی کے ذریعے پاکستان میں شدت پسندی کو ہوا دی ہے۔ اسلام آباد میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارے ہمسایہ ملک میں طویل تنازعہ کا فائدہ اٹھارہا ہے۔

Comments are closed.