جموں کشمیر میں مہلک وبائی بیماری کورنا وائرس کی قہر سامانیاں؛سرینگر کی ایک اور خاتون جاں بحق،جموں کشمیر میں اموات کی تعداد88 تک پہنچ گئی

سرینگر/24جون: جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میںاضافہ کے بیچ ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی اموات میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے ۔سرینگر کی ایک خاتون بدھ کے روز کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئی۔ اس طرح جموں کشمیر میں مہلک کورونا سے مرنے والوں کی تعداد88تک بڑھ گئی ہے۔ادھر کیسوں اور اموات میں اضافہ کے باعث اہلیان وادی میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں کورنا وائرس کی لہر میں روز بروز اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے اور ہر روز جہاں مثبت کیسوں میں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے وہیں روز روز اموات بھی ریکارڈ کی جا رہی ہے ۔ تازہ اموات میں سرینگر کی ایک خاتون بدھ کے روز کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئی۔ اس طرح جموں کشمیر میں مہلک کورونا سے مرنے والوں کی تعداد88تک بڑھ گئی ہے۔سکمز صورہ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق جان نے بتایا کہ 48سالہ خاتون کو 17جون کے روز داخل کرایا گیا تھا اور وہ آج صبح انتقال کرگئی۔انہوں نے مزید کہا کہ باغات کی رہنے والی مذکورہ خاتون نمونیا اور دوسرے امراض میں مبتلاء تھی۔ابھی تک جموں کشمیر میں کورونا کی وجہ سے جو88اموات ہوئی ہیں اْن میں78وادی کشمیر جبکہ10صوبہ جموں میں واقع ہوئی ہیں۔وادی میں سب سے زیادہ 21اموات سرینگر میں ہوئی ہیں۔ کشمیر میں کورنا قہر کے باعث ہر روز اموات میں اضافہ کے نتیجے میں لوگوں میں فکر و تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے ۔ ادھر جموں کشمیر میں کورنا وائرس ے بڑھتے اموات کے بیچ مثبت کیسوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے ۔

Comments are closed.