سرینگر کرگل شاہراہ ٹریفک کی آمد رفت کیلئے کھلی ہے؛شاہراہ کے بند ہونے کی خبروں میںکوئی حقیقت نہیں / گاندربل پولیس
سرینگر / 17جون : گاندربل پولیس نے سرینگر کرگل شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد رفت کیلئے بند کرنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہ ٹریفک کیلئے کھلی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق ہن چین سرحدی کشیدگی کے چلتے یہ خبریں سامنے آ رہی تھی کہ سرینگر کرگل شاہراہ کر عام ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا جس کی گاندربل پولیس نے ترید کی ۔ ایس ایس پی گاندربل خلیل پسوال نے بدھ کو اپنی ایک ٹویٹ لکھا کہ سرینگر کرگل شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے شاہراہ ٹریفک کیلئے کھلی ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ کووڈ 19کے پیش نظر واضح کردہ رہنمائے خطوط پر عمل در آمد کیا جا رہا ہے اور شاہراہ پر عام ٹریفک کیلئے کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پھیلی جا رہی خبروں میںکوئی حقیقت نہیں ہے۔
Comments are closed.