محض دس روز کے وقفہ میں جنوبی کشمیر میں پانچ خونین معرکہ آرائیاں

تین ضلع کمانڈروں سمیت حزب اور لشکر سے وابستہ 19جنگجو جاںبحق ، 17کا تعلق ضلع شوپیان سے تھا تین ضلع کمانڈروں سمیت حزب اور لشکر سے وابستہ 19جنگجو جاںبحق ، 17کا تعلق ضلع شوپیان سے تھا

سرینگر/16جون/سی این آئی// محض دس دنوں کے دوران شوپیان میں چوتھی مسلح تصادم آرائی کے ساتھ ہی جنوبی کشمیر میں پانچ جھڑپوں میں تین ضلع کمانڈورں سمیت 19جنگجو جاں بحق ہو گئے ہیں ۔جن میں سے شوپیان ضلع کے 17جنگجو شامل ہے ۔ سی این آئی کے مطابق محض دس دنوں کے اندر جنوبی کشمیر میں پانچ مسلح تصادم آرائیوں میں کل ملا کر 19جنگجو جاں بحق ہو گئے ۔ پہلی خونین معرکہ آرائی7جون کو شوپیان کے ربن علاقے میں ہوئی اور اس مسلح تصادم آرائی میں حزب المجاہدین سے وابستہ پانچ مقامی جنگجوئوں جاں بحق ہو گئے جبکہ ضلع شوپیان میں ہی دوسری معرکہ آرائی 8جون کو پنجورہ علاقے میں پیش آئی جس میں حزب سے ہی وابستہ مزید چار جنگجوجاں بحق ہو گئے اور یہ مہلوک جنگجو بھی مقامی تھے۔ اس کے بعد 10جون کو ضلع شوپیان کے ہی سگھو ہند ہامہ علاقے میں مسلح تصادم آرائی ہوئی اور اس جھڑپ میں مزید پانچ جنگجو مارے گئے جس کے ساتھ ہی ضلع شوپیان میںمحض چار روز کے وقفے میں تین مسلح تصادم آرائیوں میں 14جنگجو جاںبحق ہو گئے۔ اسی طرح سے 13جون کو کولگام میں ایک اور مسلح تصادم آرائی میں دو مقامی جنگجو جاں بحق ہو گئے جبکہ اب 16جون کو شوپیان کے ترکہ وانگام علاقے میں ایک اور مسلح تصادم میں تین حزب جنگجو جاںبحق ہو گئے اور اس طرح سے محض دس دنوں کے دوران جنوبی کشمیر میں پانچ معرکہ آرائیاں پیش آئی جن میں کل ملا کر 19جنگجو جاںبحق ہو گئے جن میں سے تین ضلع کمانڈر بھی شامل ہے ۔ان جھڑپوں میں ضلع شوپیان میں چار تصادم آرائیوں کے دوران 17جنگجو جاںبحق ہو گئے ۔( سی این آئی )

Comments are closed.