ہندوستان میں کوروناوائرس کا قہر ابھی باقی ؛حالات مزید بدتر ہوسکتے ہیں ، لوگ تیار رہیں ۔ ڈاکٹروں کی وارننگ
سرینگر/13جون/سی این آئی// ہندوستان میں ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ بھارت میںکورناوائر کا قہر باقی ہے اور ملک میں وائرس انفکشن مزید زور پکڑلے گا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بھارت میں حالات مزید ابتر ہوسکتے ہیں جس کیلئے لوگوںکو تیار رہنا چاہئے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق کورونا کے مریضوں کی تعداد تین لاکھ کے پار…اب تک ساڑھے آٹھ ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت۔ کورونا وائرس کے انفیکشن نے اب ملک میں رفتار پکڑ لی ہے۔ ہر روز اوسطا دس ہزار سے زیادہ نئے کیس سامنے آ رہے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ بس ابھی آغاز ہے اور آنے والے دن اور بھی مشکل ہو سکتے ہیں۔ کئی تحقیق اور مطالعہ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جولائی اور اگست میں مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہو سکتا ہے۔اس بیچ دہلی کے میکس اسپتال کے ڈاکٹر دیون جنیجا نے کہا کہ مشکل دور کے لئے ہر کسی کو تیار رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا ’ کورونا کے معاملے کب عروج پر پہنچیں گے یہ فی الحال ہم نہیں کہہ سکتے۔ ہم سب اچھے کی امید کر رہے ہیں، لیکن ذہنی اور جسمانی طور پر ہم کورونا سے لڑنے کے لئے تیار ہیں۔ ڈاکٹر جنیجا کے مطابق، حال کے دنوں میں مریضوں کی تعداد میں بھاری اضافہ ہوا ہے اور بیڈ کی مانگ کافی زیادہ بڑھ گئی ہے۔ ایسے میں ان پر دباو ضرور بڑھا ہے۔ لیکن اس مشکل دور میں وہ ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں۔دہلی کے میکس اسپتال میں ایمبولینس سے مسلسل کورونا کے مریضوں کو لایا جا رہا ہے۔ یہاں کے بیس فیصد بیڈ کورونا کے مریضوں کے لئے ریزرو کر دئیے گئے ہیں۔ یہاں کی ایک نرس جیوتی ایسٹر کا کہنا ہے کہ انہیں بھی تھوڑا ڈر لگتا ہے کیونکہ پتہ نہیں کہ کورونا وائرس ان پر کہاں سے اور کب حملہ کر دے۔ ڈاکٹروں اور نرسوں کے لئے پی پی ای کٹ پہن کر کام کرنا بھی بیحد مشکل چیلنج ہے۔ یہاں کی ایک نرس ونیتا ٹھاکر کا کہنا ہے کہ گرمی کے اس موسم میں طویل وقت تک اس کٹ کو پہننے کے لئے آپ کو ذہنی اور جسمانی طاقت کی ضرورت ہے۔
Comments are closed.