سرینگر/14جون: جنوبی قصبہ اونتی پورہ کے ٹکنہ ریشی پورہ علاقے میں اتوار کو اس وقت کہرام مچ گیا جب دکان میں اچانک گیس سلنڈر پھٹ جانے کے نتیجے میں لوہار لقمہ اجل بن گیا جبکہ تین دیگر افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے ۔ جن کو علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں موصولہ تفصیلات کے مطابق ٹکنہ ریشی پورہ اونتی پورہ میں اس وقت زور دار دھماکے کی آواز سنائی دی جب لوہار کے دکان میں گیس سلنڈر زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ زور دار دھماکے کے نتیجے میںمالکان دکان سمیت چار دیگر افراد شدید طور جھلس کر زخمی ہو گئے جنہوں اگرچہ نزدیکی اسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم وہاں دکان مالک 45سالہ محمد اسماعیل ولد عبد سلام ساکنہ گھاٹ ٹکنہ زخمیوں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا جبکہ تین دیگر زخمیوںکی حالت نازک دیکھ کر انہیں مزید علاج و معالجہ کیلئے سرینگر منتقل کر دیا گیا ۔ ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گیس سلنڈر پھٹ جانے کے نتیجے میں ایک کی موت ہوئی ہے ۔ جبکہ زخمیوں کی حالت اسپتال میں مستحکم بنی ہوئی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.