سرینگر /12جون : کورنا وائرس کی وبائی بیماری کے چلتے جموں کشمیر میں لاک ڈائون کے باعث درماندہ غیر ریاستی مزدوروں کو گھر پہنچے کیلئے انتظامیہ نے جمعہ کو خصوصی بسوں کا انتظام کیا ۔ سی این آئی کو معلوم ہوا ہے کہ وبائی بیماری کورنا وائرس کے پھیلائو کے باعث جاری لاک ڈائون کے نتیجے میں سینکڑوں کی تعداد میں غیر ریاستی مزدور سرینگر کے صورہ اور دیگر علاقوں میں درماندہ ہو چکے تھے اور انہیں لاک ڈائون میںکھانے پینے اودیگر سہولیات کو لیکر کافی سارے مشکلات کا سامنا تھا ۔ ان غیر ریاستی مزدوروں نے انتظامیہ سے اپیل کی تھی کہ انہیں گھروںکو واپس پہنچانے کیلئے اقدامات اٹھائیں جائے جس کے چلتے جموں کشمیر انتظامیہ نے جمعہ کو ان غیر ریاستی مزدوروںکو گھر وں کو پہنچنے کیلئے خصوصی ایس آر ٹی سی بسوں کا انتظام کیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ انتظامیہ نے صورہ اور زیڈی بل علاقے میں درماندہ غیر ریاستی مزدوروںکو اپنی اپنی ریاستو ں تک پہنچنے کیلئے خصوصی بسوں کا انتظام کیا اور ان میں انکو سوار کرکے اپنے گھروں کو روانہ کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ لیبر محکمہ کے افسران کی موجودگی میں ڈاکٹروں نے ان غیر ریاستی مزدوروں کی سکریننگ کی جس کے بعد انہیں گاڑیو ں میں سوار کرکے اپنی ریاستوں کو روانہ کر دیا گیا ۔ قابل ذکر ہے کہ عالمی وبائی بیماری کے چلتے جموں کشمیر میںجاری لاک ڈائون کے باعث مختلف ریاستوں کے مزدور جو وادی کے مختلف علاقوںمیں درماند ہ تھے نے کئی دنوں قبل احتجاج کرکے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں گھر واپس پہنچایا جائے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.