لائن آف کنٹرول پر ہلاک خیز گولہ باری اور شلنگ؛سرحدوں کے قریب رہائش پذیر لوگ زیر زمین بنکروں میں پنا لینے پر مجبور

سرینگر /12جون: لائن آف کنٹرول پر ہند پاک افواج کے مابین جاری جنگ جیسی صورتحال کے بیچ کنٹرول لائن کے نزدیک رہائشی مکینوں نے زیر زمین بنکر تعمیر کرکے ان میں رہائش اختیار کرنی شروع کر دی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق لائن آف کنٹرول پر ہند پاک افواج کے مابی کچھ کئی دنوں سے جنگی صورتحال برقرار ہے اور آر پار شدید نوعیت کی گولی باری اور شلنگ کے باعث کئی انسانی جانوں کو بھی زیاں ہو گیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ سرحدی پر جاری ہند پاک کشیدگی اور فائرنگ و شلنگ کے تبادلے کے نتیجے میں سرحدوں کے قریب رہایشی پذیر لوگ خوف و دہشت میں مبتلا ہو گئے ہیں اور وہ گھر بار چھوڑ کر اپنی زندگیوںکا بچانے کیلئے محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو گئے ہیں ۔جبکہ کئی علاقوں میں لوگوں نے زیر زمین بنکر تعمیر کرکے ان میں ہی پنا ہ لی ہے ۔اوڑی سے نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ہند پاک افواج کے مابین گزشتہ کئی دنوں سے جاری شدید کشیدگی اور شلنگ کے باعث لوگ سہم گئے ہیں اور شل آبادی والے علاقوں میں پھٹ جانے کے نتیجے میں انسانی جانوں کا بھی زیاں ہو گیا ہے اور رہائشی مکانوں کو کافی نقصان پہنچ گیا ۔ نمائندے کے مطابق ہند پاک کے مابین جاری فائرنگ اور شلنگ کے باعث لوگوں میں کافی خوف و ہراس کی لہر دوڑ رہی ہے اور سرحدوں کے قریب رہائش پذیر لوگوںنے زیر زمین بنکر تعمیر کرکے ان ہی میں پناہ لینے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور اپنی جانو ں کو بچانے کیلئے وہ ان ہی میں چھپ گئے ہیں ۔ نمائندے کے مطابق سرحدی ککے قریب رہائشی لوگوں نے ہند پاک کشیدگی پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان کی حفاظت کیلئے اقدامات اٹھائیں جائے ۔

Comments are closed.