سرینگر /11جون: جنوبی ضلع پلوا مہ جمعرات کو اس وقت سنسنی پھیل گئی جب 25سالہ نوجوان کی نعش پر اسرار طور پر بر آمد کر لی گئی ۔ سی این آئی کو نمائندے نے پلوامہ سے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جمعرات کو کچھ راہگیروں نے ڈانگرپورہ پلوامہ میں اسکول کے نزدیک ایک نعش پائی جس کے بعد انہوں نے پولیس کو مطلع کیا اور پولیس کی ٹیم جائے واردات پر پہنچ گئی جنہوںنے نعش کو اپنی تحویل میںلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ نوجوان کی شناخت 25سالہ عادل یوسف زرگر ساکنہ نیو کالونی پلوامہ کے بطور ہوئی ۔ پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میںلیکر ضروری لوازمات انجام دیں جس کے بعد آخری رسومات کی ادئیگی کیلئے نعش کو لواحقین کے سپرد کیا گیا ۔ جبکہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن پلوامہ میںمتعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔ ادھر علاقے میں نوجوان کی نعش بر آمد ہونے کی خبر پھیلتے ہی سنسنی کا ماحوپ پھیل گیا جبکہ لوگوںکی بڑی تعداد نے گھر جاکر لواحقین کی ڈھارس بندھائی اور ان سے تعزیت کا اظہار کیا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.