پاک زیر انتظام کشمیر میں کوروناوائرس کے کیسوں میں اضافہ؛ دارالحکومت میں پھر سے سخت لاک ڈاون نافذ

سرینگر /11جون / سی این آئی پاک زیر انتظام کشمیر میں کووڈ19کے کیسوں میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے لاک ڈاون جس میں پہلی نرمی کی گئی تھی اب مزید سخت کردیا گیا ہے ۔تاہم لاک ڈاون کے دوران اشیاء ضروریہ کی دکانیں کچھ اوقات کیلئے کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق حکومت پاک زیر انتظام کشمیر کی جانب سے مظفرآباد میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث مختلف سیاسی اور سماجی جماعتوں سمیت تاجروں کی مشاورت کے بعد لاک ڈائون میں نرمی کو ختم کرتے ہوئے مزید ایک ہفتے کی سختی کی توسیع کردی جس میں 12جون صبح 6بجے سے مورخہ 18جون بروز جمعرات مظفرآباد شہر میں مکمل لاک ڈائون کرتے ہوئے جملہ نقل و حمل پر پابندی عائد کردی گئی ہے اس دوران شہر میں ہر قسم کی ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے ، نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل اسٹورز ، بیکریز ، سبزی فروٹ ، دودھ ،دہی کی دکانات ، کریانہ ،ایل پی جی دکانات ، گوشت ،مرغ ،مچھلی کی دکان ہفتہ تا جمعہ المبارک ایس او پیز کھلی رہیں گی جبکہ صبح 8بجے سے 4بجے تک کھلی رہیں گی ،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

Comments are closed.