بونیار بارہمولہ میں 20برس کا نوجوان اپنے گھر میں مردہ پایا گیا

پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کی

سرینگر09جون: بارہمولہ کے بونیار علاقے میں ایک 20برس کا لڑکا اپنے کمرے میں پُر اسرار طور پر مردہ پایا گیا جس کے نتیجے میں نوجوان کے اہلخانہ کے سرپر جیسے آسمان ٹوٹ پڑا ادھر علاقے میں نوجوان کی پُر اسرار موت پر سخت دکھ اور افسو س کااظہار کیاگیا ہے۔ دریں اثناء پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ بونیار علاقے میں ایک بیس برس کا نوجوان جس کی شناخت ساہل منظور ولد منظور احمد لون مائن بونیار کے بطور ہوئی ہے اپنے کمرے میں پُراسرار طور پر مردہ پایا گیا۔ ساہل منظور کی اچانک موت پر اس کے اہلخانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا جبکہ علاقہ میں نوجوان کی پُر اسرار موت پر افسوس اورغم و الم کا اظہار کیا گیا۔ ساہل منظور کے رشتہ داروں کے مطابق لڑکا ذہنی مریض تھا تاہم پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے اور اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ لڑکے کی موت کی اصل وجوہات کیا ہے۔

Comments are closed.