سرینگر08جون: کپوارہ کے نوگام علاقے میں بیکن کے ساتھ کام کرنے والا ایک مزدور اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ازجان ہوگیا ہے ۔ ادھر پونچھ میں ایک فوجی اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلاکر اپنی زندگی ختم کی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے نوگام علاقے میں بیکن کے ساتھ کام کرنا والا ایک مزدور رفیق احمد خان ولد بہاردخان جس کی عمر 45سال بتائی جارہی ہے اچانک دل کا دورہ پڑنے سے لقمہ اجل بن گیا ۔ مہلوک مزدور 99/RCC c/o 56 APOٹی ایم جی نوگام کے ساتھ بطور مزدور کام کررہا تھا ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ مزدور کی نعش کو طبی قواعد کے بعد وارثین کے حوالے کی جائے گی ۔ دریں اثناء منکوٹ بالنوی پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک 8گھڑوال یونٹ سے وابستہ تھا نے اپنی سروس رائفل کا استعمال کرکے اپنی زندگی ختم کی ۔ مہلوک فوجی اہلکار کی شناخت آشیش کمار لانس نائک کے بطور ہوئی ۔ پولیس نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نامعلوم وجوہات کی بناء پر یہ راست قدم اُٹھایا تاہم معاملے کی جانچ کی جارہی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.