کووڈ ١19سے وادی کشمیر میں پہلے سی آر پی ایف اہلکار کی ہلاکت

ایم ایچ اے کے رہنمائے خطوط کے تحت مہلوک اہلکار کی آخری رسومات کشمیر میںہی ادا

سرینگر08جون: کووڈ 19سے کشمیر میں پہلے سی آر پی ایف اہلکار کی ہلاکت کے بعد واضح کردہ رہنمائے خطوط کے ساتھ مہلوک سی آر پی ایف اہلکار کی آخری رسومات کشمیر میں ہی ادا کی گئی ۔ سی این آئی کو اس ضمن میںملی تفصیلات کے مطابق اْتر پردیش کے رہنے والا 40سالہ سی آر پی ایف اہلکار گذشتہ رات دیر گئے زندگی کی جنگ ہار گیا۔ اس سے قبل اہلکار کا نمونہ5جون کو لیا گیا تھا جس کی رپورٹ آج مثبت آگئی۔ ذرائع کے مطابق ہلاک شدہ اہلکار سی آر پی ایف کی90ویں بٹالین سے وابستہ تھا اور آج کل اْرنہال اننت ناگ میں تعینات تھا۔ادھر سی آر پی ایف اہلکار کی کووڈ 19سے موت کے بعد سی آر پی ایف نے فیصلہ لیا کہ مہلوک سی آر پی ایف اہلکار کی نعش گھر روانہ کرنے کے بجائے اس کی آخری رسومات کشمیر میں ادا کی جائے گی اور مرکزی سرکار کی جانب سے واضح کر دہ رہنمائے خطوط کے تحت مہلوک سی آر پی ایف کی آخری رسومات ادا کی گئی ۔ مہلوک سی آر پی ایف اہلکار کی بٹالین سے وابستہ ایک افسر نے بتایا کہ کووڈ 19کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا کہ مہلوک سی آر پی ایف کی نعش ان کے آبائی روانہ نہیں کی جائے گی بلکہ اس کی آخری رسومات کشمیر میں ادا کی جائے ۔ اس ضمن میں اگرچہ پی آر او سی آر پی ایف سے کئی مرتبہ رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم انہوں نے فون اٹھانے کی زحمت گوارہ نہیں ہے ۔

Comments are closed.