سرینگر05جون: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کوکرناگ میں فورسز نے ہلر نامی گائوں میں ایک آر پی جی شل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ جبکہ راجوری کے سندربنی سیکٹر میں جمرارت اور جمعہ کی درمیانی رات کو ہندوپاک افواج کے مابین شدید گولہ باری ہوئی جس میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا ہے جبکہ گولہ باری کی وجہ سے کئی رہائشی ڈہانچوں کو بھی نقصان پہنچانے کی اطلاع ہے ۔ اس دوران دفاعی ترجمان نے پاکستان پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کوکرناگ اننت ناگ میں فورسز نے ہلر نامی گائوں میں ایک آر پی جی شل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق کچھ لوگوںنے کھیت میں ایک مشکوک چیز دیکھ کر فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا جس کے بعد پولیس کی ٹیم اور بم ڈسپوزل سیکارڑ موقعے پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے زندہ شل کو ناکارہ بناکر بڑے حادثے کو ہونے سے ٹال دیا ۔ دریں اثناء ہیرانگر میں گزشتہ روز ہندوپاک افواج کے مابین شدید گولہ باری ہوئی جس میں کئی رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا تھا جبکہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کو ضلع راجوری کے سندر بنی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان شدید گولہ باری کے تبادلے کے نتیجے میں ایک فوجی از جان اور دوسرا زخمی ہوا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے سندر بنی کے شیر ٹکری اور دادل علاقوں میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پاکستانی فوج نے بھارتی ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔انہوں نے مہلوک فوجی اہلکار کی شناخت حوالدار میٹھز ہاگن پی جبکہ مضروب اہلکار کی شناخت حوالدار ایم ایم کرن کے بطور کی ہے۔دفاعی ترجمان نے بتایا ہے کہ راجوری میں پاکستانی فوج نے بلا اشتعال گولہ باری شروع کی جس کا بھر پور جواب دیا گیا ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ہیرانگر سیکٹر میں پاکستانی رینجرس اور بی ایس ایف کے درمیان شدید گولہ باری ہوئی جس کی وجہ سے کئی رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.