راجوری جھڑپ میں جنگجو کی ہلاکت کے بعد تلاشی آپریشن اختتام پذیر

جھڑپ میں جاں بحق جنگجو کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد / آئی جی جموں

پونچھ کے متعدد علاقوں میںا ٓٹھویں روز بھی تلاشی آپریشن جاری ، سونگنے والے کتوں کی خدمات حاصل

سرینگر05جون: جموں کے کلاکوٹ راجوری علاقہ میں مسلح تصادم آرائی کے دوران ایک عدم شناخت جنگجو کی ہلاکت کے بعد جمعہ کی صبح تلاشی آپریشن ختم کر دیا گیا ۔ آئی جی پی جموں نے جنگجو کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگجو کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے کہ علاقے میں آپریشن اختتام پذیر ہوا ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کے ضلع راجوری کے کالاکوٹ مہری علاقے میں جمعرات کی شام فوج اور جنگجوئوں کے مابین خونین معرکہ آرائی میں ایک عدم شناخت جنگجو جاں بحق ہو گیا ۔ ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر کالاکوٹ کے دھرم سال کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائی شروع کر دی۔ تلاشی کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے بعد تصادم شروع ہوا۔اور کچھ دیر تک جاری رہنے والے اس مسلح تصادم آرائی میں ایک عدم شناخت جنگجو جاں بحق ہو گیا ۔ جمعرات کی شام دیر گئے جنگجو کی ہلاکت کے بعد فوج و فورسز کو خدشہ تک علاقے میں جنگجو کے مزید ساتھی چھپے بیٹھے ہیں جس کے بعد علاقہ میں رات بھر تلاشی آپریشن چلا یا گیا تاہم صبح تک جب کہیں پر بھی جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان دوبارہ آمنا سامنا نہیں ہوا تو آپریشن ختم کر دیا گیا ۔ آئی جی پی جموں نے جھڑپ میں ایک جنگجو کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں آپریشن ختم کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنگجو کی شناخت فوری طور پر نہیں ہو سکی اور اس بات کا خدشہ ہے کہ وہ غیر مقامی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہلوک جنگجو کے قبضے سے اے کے 47رائفل اور دیگر اسلحہ بھی بر آمد کر لیا گیا جبکہ علاقے میں آپریشن ختم کر دیاگیا ۔ ادھر پونچھ کے متعدد علاقوں میں آٹھویں روزبھی تلاشی آپریشن جاری رہا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فوج و فورسز کو مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ پونچھ کے مینڈھر اور اس کے ملحقہ علاقے میں جنگجوئوں کی نقل و حمل دیکھی گئی جس کے بعد فوج و فورسز اور خصوصی آپریشن گروپ نے پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک جنگلات کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارورائیاں شروع کر دی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ فوج و فورسز نے قریب آٹھ علاقوں کو محاصروں میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کر دیا جس دوران جنگلات میں جنگجوئوں کو ڈھونڈ نکلانے کیلئے سونگھنے والے کتوں کا بھی استعمال کر دیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جنگلات میں بڑے پیما نے پر تلاشی کارورائی عمل میں لائی گئی تاہم کہیں سے بھی جنگجووئں اور فورسز کے درمیان آمنا سامنا نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی قابل اعتراض چیز بر آمد ہوئی تاہم تائی دم تحریر علاقوں میں تلاشی آپریشن جاری ہے ۔

Comments are closed.