سرینگر05جون: منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے اونتی پورہ پولیس نے 20کنال آراضی پر پھیلیخشخاش کی کاشت تباہ کرکے اس سلسلے میں 05 افراد کو گرفتارکیا۔ سی این آئی کے مطابق اونتی پورہ پولیس نے منیشات کا قلع قمع کرنے کیلئے وکھریواونتی پورہ میں 20 کنال آراضی پر پھیلی خشخاش کی کاشت تباہ کرکے چھ افراد کو گرفتارکیا۔ پولیس نے اس کاروائی کے دوران خشخاش کی کاشت کو تباہ کرنے کیلئے ٹریکٹر وںکا استعمال کیا ، گرفتارکئے گئے افراد کی شناخت شوکت احمد میر ، نذیر احمد میر ، غلام محمد میر ساکناں وکھرون ، محمد شعبان اور غلام حسن شیخ ساکناں کاونی کے بطور ہوئی ہے ۔تھانہ پولیس اونتی پورہ نے ان کے خلاف کیس زیر ایف آئی آرنمبر75/2020 متعلقہ دفعا ت کے تحت انداج کرکے اس سلسلے میں مذید تحقیقات شروع کردی. پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا قلع قمع کرنے کی خاطر مقامی پولیس کو اپنا دستِ تعاون بہم رکھیں اور جو کوئی بھی برے مقصد کیلئے منشیات کی فصل کو کاشت کرنے کامرتکب قرار پائے گا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ منشیات کی کاشت کرنے والوں کے بارے میں نزدیکی پولیس تھانہ کو مطلع کریں تاکہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جا سکے، اس کے علاوہ اونتی پورہ پولیس کی جناب سے منشیات کے خلاف کاروائی جاری و ساری رہیگی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.