کورنا وائرس کے چلتے جموں کشمیر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا معاملہ

سٹیک ہولڈروں سے رائے جانے کیلئے تشکیل دی گئی خصوصی کمیٹی آج رپورٹ پیش کریگی

سرینگر04جون: مرکزی سرکار نے جموں کشمیر انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ فی الحال سکول کھولنے کا منصوبہ التواء رکھنے کے بعد محکمہ اسکولی تعلیم نے سٹیک ہولڈرس سے رائے جانے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی آج اپنی رپورٹ پیش کریگی ۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر انتظامیہ نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ وادی میں رواں ماہ کے درمیان میں سکول کھولنے کیلئے زمینی سطح پر تیاریاںکررہی ہے جس کے لئے سکول ایجوکیشن سے بھی کہا گیا تھا کہ وہ سکولی بچوں کیلئے سینی ٹائزر، ماسک اورہینڈ گلاوز دستیاب رکھنے کیلئے اقدامات اُٹھائیں ۔ یوٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے محض دو دنوں بعد گورنمنٹ آف انڈیا نے جموں کشمیر انتظامیہ سے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں اس وقت کووڈ19کا زیادہ اثر ہے اور یہاں کوروناوائرس میں مبتلاء مریضوں میں روز افزوں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور اس صورتحال کے پیش نظر اس وقت سکول کھولنے کا فیصلہ درست ثابت نہیں ہوسکتا ہے اسلئے فی الحال سکول کھولنے کا پروگرام التواء میں رکھا جائے ۔ ادھر مرکزی سرکار کے حکمنامہ کے بعد ڈائر یکٹر آف اسکول ایجوکیشن نے بدھ کو ایک کمیٹی تشکیل دی جن کو سٹیک ہو لڈرس سے بات کرکے مکمل رپورٹ پیش کرنے کئی ہدایت دی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر نے کالج سربراہاں کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو آج یعنی جمعہ کو اپنی رپورٹ محکمہ اسکولی تعلیم کو پیش کریگی جس کے بعد ہی اس بات کا فیصلہ لیا جائے گا کہ جموں کشمیر میں تعلیمی ادارے کھولیں جائیں گے یا نہیں ۔

Comments are closed.