یاری پورہ کولگام میں دن دھاڑے پولیس پارٹی پر مسلح جنگجوئوں کا حملہ
طبی ملازم شدید زخمی ، علاقے میں گولیوں کی گن گرج سے سنسنی ، جنگجو فرار
سرینگر04جون: جنوبی ضلع کولگام کے یاری پورہ علاقے میں جمعرات کے بعد دو پہر اس وقت سنسنی پھیل گئی جب کار میں سوار جنگجوئوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کرکے شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں محکمہ صحت کا ایک ملازم زخمی ہو گیا ۔ ادھر حملے کے فورا بعد فوج و فورسز اور پولیس نے مشترکہ طور پر علاقے کو محاصرہ میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اور نہ ہی کسی جگہ سے کوئی قابل اعتراض چیز بر آمد ہوئی ۔ سی این آئی کے مطابق کولگام کے یاری پورہ علاقے میں اس وقت گولیوں کی گن گرج سے علاقہ لرز اٹھا جب مسلح جنگجوئوں نے دن دھاڑے پولیس پارٹی پر حملہ کرکے شدید فائرنگ کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ جمعرات کے بعد دوپہر علاقے میں جنگجو نمودار ہوئے جنہوں نے سڑک پر کھڑی پولیس پارٹی کو نشانہ بنا کر شدید فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی وہاں افراد تفری کا ماحول پھیل گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ کے ساتھ ہی لوگ اپنی جانوں کو بچانے کیلئے محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگیں جبکہ حملے کے ساتھ ہی فوج و فورسز کی اضافہ کمک علاقے می نمودار ہوئی جنہوں نے حملے کی جگہ ایک عام شہری کو زخمی حالات میں پایا اور اس کو فوری طور پر علاج و معالجہ کیلئے نزیدکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسکی حالت نازک دیکھ کر اسے مزید علاج و معالجہ کیلئے جی ایم سی اننت ناگ منتقل کر دیا گیا ۔زخمی شہری کی شناخت محکمہ صحت کے ملازم ، متیاز احمد ساکن گھاسی پورہ ونپوہ کے طور ہوئی ہے جو سب ضلع اسپتال یاری پورہ میں تعینات ہے ۔بلاک میڈیکل آفیسر کولگام ڈاکٹر نگہت نے عام شہری کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ذرائع کے مطابق جنگجوئوں نے پولیس کی پارٹی پر گولیاں چلانے کے بعد جنگجو ئوں جائے واردات سے فرار ہو گئے ۔حملے کے بعد فوج و فورسز اور پولیس نے پورے علاقہ کو محاصرے میں لیکر حملہ آروں کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اور نہ ہی کہیں پر فوج اور جنگجوئوں کے مابین امنا سامنا ہوا ۔
Comments are closed.