لداخ میں ہند چین سرحدی تنازعہ کی کشیدگی کم؛چینی فوج 2کلومیٹر پیچھے ہٹی، ہندچین فوجی افسران کے مابین بات چیت جاری

سرینگر04جون: لداخ میں ہند ی اور چینی فوج کے درمیان جاری کشیدگی دھیرے دھیرے ختم ہورہی ہے اور بھارتی فوجی اور چینی فوجی افسران کے درمیان گزشتہ ماہ سے مذاکرات کے قریب 12ادوار ہوچکے ہیں جس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آرہے ہیں اور چینی فوج نے قریب 2کلو میٹر علاقے کو خالی کردیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ایل اے سی پر ہندستان۔چین کے درمیان کشیدگی ہوئیکم، گلوان گھاٹی میں 2 Km پیچھے ہٹی چینی فوجذرائع نے بتایا کہ دونوں ہی ممالک کی جانب کے افسران کے درمیان مئی کے پہلے ہفتے سے شروع اس تنازعہ کے بعد سے تقریبا 12سے زیادہ مرتبہ بات ہوچکی ہے۔ بتادیں کہ مئی کے شروع میں چین نے ایل اے سی پر 5 ہزار سے زیادہ فوجی بھیجے تھے اور وہ ہندوستان کے کچھ حصوں میں داخل ہوگئے تھے۔ہندستان اور چین (India-China) کے درمیان تقریبا ایک مینے سے لائن آف ایکچوئل کنٹرول (LAC) پر کشیدگی جاری ہے۔ اسے لیکر دونوں ممالک کے درمیان فوجی اور سفارتی سطح کی بات چیت کی جارہی ہے۔ ایسے میں جانکاری ملی ہے کہ گزشتہ 3-4 دنوں سے چینی فوج پیلس لبریشن آرمی (Peoples Liberation Army) کی سرحد پر کوئی سرگرمی نہیں ہورہی ہے۔ ذرائع کے مطابق گلوان گھاٹی میں دو کلومیٹر اور ہندستانی فوج اپنی جگہ سے 1 Km پیچھے ہٹی ہے۔ بتادیں پی ایل اے (PLA) کہ فوج ایل اے اسی کے پاس الگ۔الگ جگہوں پر جمع ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق وادی گلوان میں چینی فوج 2 کلومیٹر پیچھے ہٹ گئی ہے اور ہندوستانی فوج اپنی جگہ سے 1 کلومیٹر پیچھے ہٹ گئی ہے۔ ایل اے سی کے قریب پی ایل اے (PLA) کے سپاہی مختلف مقامات پر جمع ہوں۔اے این آئی ANI کے مطابق ایک جگہ پر پی ایل اے کے سپاہی اپنی حالیہ پوزیشنوں سے تقریبا 100 یارڈس سے پیچھے چلے گئے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں کوئی بڑی سرگرمی نہیں کی ہے اور نہ ہی چینی فوجیوں نے اپنے سخت سلوک کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہندوستان اور چین مشرقی لداخ کے قریب چینی فضائیہ کے طیاروں کی پرواز پر بھی بات چیت کر رہے ہیں۔12بار سے زیادہ ہوچکی ہے دونوں ممالک کی بات ہوئی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں ہی ممالک کی جانب کے افسران کے درمیان مئی کے پہلے ہفتے سے شروع اس تنازعہ کے بعد سے تقریبا 12سے زیادہ مرتبہ بات ہوچکی ہے۔ بتادیں کہ مئی کے شروع میں چین نے ایل اے سی پر 5 ہزار سے زیادہ فوجی بھیجے تھے اور وہ ہندوستان کے کچھ حصوں میں داخل ہوگئے تھے۔ذرائع نے کہا کہ چھ جون کو دونوں ممالک کے درمیان لیفٹیننٹ جنرل سطح کے مذاکرات ہونے جارہے ہیں۔ جو کہ ایک مثبت قدم ہے۔

Comments are closed.