سرینگر/02جون: بھارت سے ناپسندیدہ قرار دے کر بے دخل کیے گئے پاکستانی سفارتکار وطن واپس پہنچ گئے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستانی سفارتکار عابد حسین اور طاہر خان اپنی اہل خانہ کے ہمراہ واہگہ بارڈر سے لاہور پہنچے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی سفاتکاروں کو حراست میں لیا گیا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔پاکستانی دفتر خارجہ ترجمان کے مطابق بھارت نے ان پر ناپسندیدہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے سنگین الزامات لگائے اور پھر ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 24 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔پاکستان حکومت نے ویانا کنوشن کی خلاف ورزی پر بھارت سے سخت احتجاج کیا ہے۔ متعلقہ سفارت کار رات گئے بھارت سے واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے۔ ان سفارت کاروں کو پولیس کی سیکیورٹی میں گھر بھجوا دیا گیا ہے۔(سی این آئی )
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.