سرینگر/02جون: لائن آف کنٹرول پر جاری کشیدگی کے چلتے فوج کے بمب ڈسپوزل اسکارڈ نے راجوری میں کنٹرول لائن کے نزدیک شل ناکارہ بنائی ۔ سی این آئی کے مطابق راجوری کے کلال سیکٹر میں بمب ڈسپوزل اسکارڈ نے ایک شل کو ناکارہ بنایا ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سوموار کی شام کچھ لوگوں جو علاقے میں بھیڑ بکریاں چرواہا رہے تھے نے کنٹرول لائن کے نزدیک ایک زندہ شل دیکھی جس کے بعد انہوں نے پولیس کو مطلع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بھیڑ بکریاں چراہا والے لوگوں نے مقامی سر پنچ کو اس کی اطلاع دی جس کے بعد انہوں نے مقامی فوجی یونٹ کو اس کی اطلاع دی ہے ۔ پولیس افسر نے بتایا کہ فوج نے مقامی سرپنچ کی اطلاع کے بعد منگل کی صبح بمب ڈسپوزل اسکارڈ کو طلب کر لیا جس کے بعد نزدیکی جنگلات میں اس شل کو ناکارہ بنایا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ شل کو ناکا رہ بنانے کے دوران کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.