کولگام کے بعد پوش کیری اننت ناگ میں جنگجوئوں اور فورسز کے مابین مختصر جھڑپ
جنگجوئوں اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ، ضلع میں موبائیل انٹر نیٹ کچھ گھنٹوں تک بند ، بعد میں بحال
سرینگر /31مئی: کولگام کے بعد جنوبی ضلع اننت ناگ کے پوش کیری علاقہ میںفوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مختصر جھڑپ کے بعد جنگجو فورسز کو چکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ ادھر اننت ناگ میں کچھ گھنٹوں تک انٹر نیٹ خدمات کی معطلی کے بعد اس کو دوبارہ بحال کیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق اننت ناگ کے پوش کیری علاقے میں دو سے تین جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج و فورسز، ایس او جی اور سی آر پی ایف نے علاقہ کو محاصرہ میں لیکر تلاشی کارورائی شروع کر دی تھی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سنیچروار اور اتوار کی درمیانی رات کو علاقے میں اس وقت گولیوں کی گن گرج سنائی دی جب علاقے میں موجود جنگجوئوں نے فورسز پر اندھا دھند گولیاں چلائی جس کے ساتھ ہی اگرچہ فورسز نے بھی مورچہ زن ہو کر جوابی کارورائی کی تاہم مختصر فائرنگ کے بعد علاقے میں خاموشی چھا گئی۔جس کے بعد کے بعد فوج ، ایس او جی اور سی آر پی ایف نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔تاہم کسی بھی جگہ سے دوبارہ فورسز اور جنگجوئوں کے مابین آمنا سامنا نہیں ہوا ۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی گولی باری کے ساتھ ہی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر جنگجو فورسز کو چکمہ دیکر فرار گئے جبکہ فورسز نے علاقے میں اتوار کی صبح تک تلاشی کارورائیاں عمل میں لائی اور جب کسی بھی جگہ سے جنگجوئوں اور فورسز کے مابین آمنا سامنا نہیں ہو ا اور نہ ہی کوئی قابل اعتراض چیز بر آمد کر لی گئی تو اتوار کی صبح علاقے کا محاصرہ ختم کر لیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ علاقے میں مخٹصر جھڑپ کے ساتھ ہی ضلع اننت ناگ میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات بند کر دی گئی تھی تاہم بعد میں اس کو بھی دوبارہ بحال کیا گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے علاقے میں مختصر جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگجوئوں کی موجودگی کی بعد علاقے کا محاصرہ میں لیا گیا تاہم جس دوران علاقے میں جنگجووئں اور فورسز کے مابین مختصر گولیوں کا تبادلہ بھی ہوا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ انہو ں نے بتایا کہ جنگجوئوں کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔
Comments are closed.