ایک اعلیٰ افسراور دو ایس او جی اہلکارکوروناوائرس میں مبتلاء

متعدد افسران نے رضاکارانہ طور پر اپنے آپ کو قرنطینہ میں رکھا

سرینگر /31مئی: جموںکشمیر میں ایک اعلیٰ آفیسر اور اور دو 2ایس اوجی اہلکارکورونائورس میں مبتلاء ہوئے ہیں جس کے بعد کئی افسران نے رضاکارانہ طور پر اپنے آپ کوقرنطینہ میں رکھا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر میں کوورناوائرس کا گھیرائو پھیلتا جارہا ہے اور اب کوروناوائرس نے پولیس اور دیگر سرکاری افسران کو بھی اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا ہے ۔ جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کے خلاف برسر پیکار کمشنر سکریٹری رینک کے ایک افسر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد چھ آئی اے ایس افسروں سمیت کم از کم ڈیڑھ درجن اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کو رضاکارانہ طور پر قرنطینہ میں جانا پڑا ہے۔اس دوران وادی کشمیر میں تعینات سپیشل سیکورٹی گروپ (ایس ایس جی) کے دو مقامی کمانڈوز اہلکاروں کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کمشنر سکریٹری رینک کا ایک اعلیٰ افسر، جو سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کورونا وائرس کے پیش نظر بحیثیت نوڈل افسر انتظامات دیکھ رہے تھے، کا اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ جموں کشمیر میں کوروناوائرس کے تیزی کے ساتھ پھیلائو کی وجہ سے عام لوگوں میں شدید خوف پھیل گیا ہے ۔۔ادھرگزشتہ شام ایک سنیئر آئی اے ایس افسر کا کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد متعدد سنیئر افسران نے گھروں میں خود کو کورنٹائن کر لیا ۔ سی این آئی کے مطابق اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد کرنے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد ایک سنیئر آئی اے ایس افسر کا کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد میٹنگ میں شامل ہونے والے دیگر سنیئر افسران گھروں میں کورنٹائن ہو ئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ جموں سے واپسی کے بعد ایک سنیئر آئی اے ایس افسر کے نمونے سرینگر ہوائی اڈے پر لئے گئے ۔ جو کورنا وائرس کیلئے مثبت آئیں ۔بتایا جاتا ہے کہ جموں سے سرینگر وارد ہونے کے ساتھ ہی سنیئر آئی اے ایس افسر کی سربراہی میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں فائنانشل کشمیر ، اور دیگر اعلیٰ افسران بھی شامل تھے ۔ ادھر سنیئر آئی اے ایس افسر کا ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی میٹنگ میں شامل ہونے والے دیگر افسران نے خود کو گھروں میں کورنٹائن رکھا لیا ۔ جبکہ انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ اگر ان میں سے کسی ایک کو کورنا کی علامت ظاہر ہوئی تو وہ فوری طور پر ٹیسٹ کرائیں ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کئی روز سے پویس اہلکاروں کے ٹسٹ مثبت آرہے ہیں خاص کر جنوبی کشمیر میں تعینات پولیس اہلکاروں کو اس وائرس میں مبتلاء پایا گیا ہے .

Comments are closed.