سرینگر/30مئی: سرینگر پولیس نے قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب تھانہ پولیس صدر کے حدود میں آنے والے 9 دوکانداروںکو کیا گرفتار اور عید گاہ میں ایک گیس ایجنسی کو سربمہرکیا۔سی این آئی کو پولیس ذرائع سے اطلاع موصول ہونے پر تھانہ پولیس صدر سرینگر نے موجود حالات میں قانو ن کی خلاف ورزی کرنے والے نو دوکانداروں کے خلاف کیس زیر ایف آئی آر مختلف دفعات کے تحت انداج کئے۔ سرینگر پولیس کی جانب سے عوام الناس سے مودبانہ گزارش کی جاتی ہے کووڈ 19- وبائی بیماری کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامہ کی جانب سے دئے گئے ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کریں تاکہ اس سے نجات مل سکیں ۔البتہ اگر کوئی بھی شخص ضلع سرینگر میں قانون نافز کرنے والے اداروں کی جانب سے دئے گئے رنموائے خطوط پر عمل نہ کریں اُ کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائیگی۔ اسی دوران سرینگر پولیس اور تحصیلدار عید گاہ نے حسن البنات کالونی عمر ہیر روڑ کے نزدیک ہمدان گیس ایجنسی کو سربمہر کیا متذکرہ گیس ایجنسی میں 400 سو گیس سلنڈر موجود تھے اور جوکہ مقامی بستی کے بیچ میں واقع ہے اور لوگوں کیلئے ایک بڑا خطر ہ ہوسکتاہے ۔پولیس نے ہمدان گیس ایجنسی کے مالک کے خلاف کیس زیر ایف آئی آر نمبر52/2020 متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا ۔ مذکورہ شخص نے غیر قانونی طور پر 400 گیس سلنڈروں کو ایک ٹین شیڈ میں جمع کرکے رکھا ہے جس سے مقامی لوگوںمیں تشویش پایا جاتا ہے ۔ متعلقہ تحصیلدار نے گیس اسٹور کو چار سو گیس سلنڈروں سمیت سربمہر کیا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.