سرینگر/30مئی: ایک 13سالہ لڑکے نے صرف اس لئے خود کشی کرکے اپنی زندگی کاخاتمہ کیا کیوں کہ اس کے والدین نے اس سے موبائل واپس لیا ۔ پولیس نے اس ضمن میںکیس درج کرلیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق اُترپردیشن کے تھانے ضلع میں خود کشی کی ایک انوکھی واردات سامنے آئی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ میرا روڑ تھانے اُترپردیش میں ایک 13سالہ لڑکا دن رات موبائل پر مصروف رہتا تھا اور کھانے پینے کیلئے بھی اس کے والدین اس کو پکار پکار کر تھک جاتے تھے یہاںتک کہ لڑکا موبائل سمیت بیت الخلاء جاتا تھا ۔ لاک ڈاون کی وجہ سے سکول بند رہنے کے نتیجے میں زیادہ تر بچے اپنے والدین کے موبائل سے مختلف گیم اور انٹرنیٹ پر وقت گزار کرتے ہیں تاہم کئی بچے بہت ہی زیادہ وقت موبائل پر گزاررہے ہیں اسی طرح اُترپردیش میں بھی مذکورہ کنبہ میں رہنے والا ایک لڑکا اپنے والدین سے موبائل لیکر دن رات اس پر مصروف رہتا تھا ۔ اس صورتحال سے تنگ آکر اس کے والدین نے اس سے موبائل واپس لیا جس سے خفاء ہوکر مذکورہ لڑکے نے اپنے کمرے میں پھنکے سے لٹک کر خود کو پھانسی لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ اس واقع کی تصدیق کرتے ہوئے مقامی پولیس چوکی کے افسر نے کہا کہ لڑکا زیادہ تر وقت موبائل پر ہی گزارتا تھا اور اس کے والدین کو اس کی صحت کی فکر ستارہی تھی اور باالآخر انہوں نے لڑکے سے موبائل چھین کر اس کو خوب ڈانٹ پلائی جس کے بعد لڑکے نے یہ راست قدم اُٹھایا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.