محض 45روز میں مرغ کی قیمتیں 130روپے بڑھائی گئی؛ قیمتوں میں اُچھال کیلئے محکمہ سی اے پی دی براہ راست زمہ دار
رینگر/30مئی: وادی میںمرغ کی قیمتوں کو آسمان پر پہنچانے میں محکمہ سی اے پی ڈی کا براہ راست ہاتھ ہے جس کے نتیجے میں عام انسان خاصکر غریب طبقہ مرغ کھانے سے ڈر رہا ہے ۔ صرف 45دنوں میں مرغ کی قیمت میں 130روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ماہ رمضان سے قبل مرغ کی قیمت فی کلو 80روپے سے 90روپے تھیںتاہم ماہ رمضان شروع ہونے کے ساتھ ہی اس میں اضافہ ہوتا گیا اور شب قدر تک مرغ فی کلو 145روپے سے 160روپے تک پہنچ گئی اس دوران محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کی جانب سے مرغ کی قیمت فی کلو 110روپے مقرر کی گئی اور لوگوں سے بھی کہا گیا کہ وہ مقررہ نرخ سے زیادہ قیمت ادا نہ کریںجبکہ محکمہ کی جانب سے کئی جگہوں پر مرغ فروشوں کے خلاف کارروائی بھی کی گئی تاہم مرغ ڈیلروں کے ساتھ ساز باز اور ان سے موٹی رقومات حاصل کرنے بعد مرغ فروشوں نے مرغ کی قیمت کو آسمان پر پہنچایا اور عید الفطر سے ایک روز قبل وادی میں مرغ بازاروں سے غائب ہوا جس کیلئے براہ راست محکمہ ذمہ دار تھا اس دوران مرغ فروشوں نے اپنی من مانی شروع کرتے ہوئے مرغ کو 200روپے فی کلو فروخت کرنا شروع کیا ۔ عید کے بعد بھی مرغ کی قیمتیں کم نہیں ہوئی اور آج عید کے چھٹے روز مرغ کی قیمت 210سے لیکر 230روپے ہیں اس طرح گذشتہ 45روز سے مرغ کی قیمتوںمیں 130روپے کا اضافہ کیاگیا ۔ اگر محکمہ فوڈ کے اہلکار اور متعلقہ افسران مرغ ڈیلروں سے موٹی موٹی رقومات حاصل نہیں کرتے تو مرغ فروش بھی مرغوں کی قیمتیں بڑھانے پر مجبور نہ ہوتے ۔
Comments are closed.