انڈر گریجویٹ امتحانات کے طریقہ کار کا طے کرنے کا معاملہ؛کشمیر یونیورسٹی سے سوموار کو کالج سربراہاں سے آئن لائن میٹنگ طلب کی
سرینگر/30مئی:عالمی وبائی بیماری کے پیش نظر وادی کشمیر میں جاری حالات کے بیچ کشمیر یونیورسٹی نے انڈر گریجویٹ امتحانات کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے سوموار کو کالج سربراہاں سے آئن لائن میٹنگ طلب کی ہے ۔ کشمیریونیورسٹی کے میڈیا ایڈ وائزر ڈاکٹر شاہد رسول نے سی این آئی کو بتا یا کہ انڈر گریجویٹ کورسوں کیلئے امتحانات کے طریقہ کار کو طے کرنے کیلئے میٹنگ طلب کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ میٹنگ یکم جون بروز سوموار کو دن کے 2بجے طے کی گئی ہے اور اس لنک کو پیر کی صبح کنٹرولر امتحانات کے ذریعہ تیار کردہ واٹس ایپ گروپ کے ذریعے شیئر کیا جائے گا۔ڈاکٹر شاہد رسول نے کہا کہ جن کالج سربراہان نے ابھی تک گروپ میں اندراج نہیں کیا ہے وہیں اپنا اندراج موبائل نمبر 9419000380 پر فون کرکے کر سکتے ہیں ۔ قابل ذکر ہے کہ کشمیر یونیورسٹی نے حالیہ میں ایک حکمنامہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا کہ کووڈ 19کے باعث موجود حالات کے چلتے سمسٹر کے اختتام کے امتحانات ختم کردیئے اور موجودہ COVID-19 لاک ڈاؤن کے پیش نظر داخلی تشخیص کی بنیاد پر طلباء کو پرموشن دینے کا فیصلہ کیا۔
Comments are closed.