جموں وکشمیرمیں ایک لاکھ 45ہزار162افرادکے نمونوں کی تشخیص

ایک لاکھ43ہزار241نمونوں کی رپورٹ منفی

اموات کی شرح1.35فیصد،شفایاب ہونے کاتناسب54.19فیصد

سری نگر:۸۲،مئی:: جموں وکشمیرمیں کورونا وائرس میں مبتلاء افرادکی تعداد بھلے2000تک پہنچی ہو،اوراب تک2درجن سے زیادہ متاثرہ افرادازجان ہوئے ہوں لیکن مرکزی زیرانتظام علاقہ میں صورتحال بے قابو یاانتہائی تشویشناک نہیں ہے۔دستیاب سرکاری اعدادوشمار اورمعلومات کے مطابق 27مئی 2020کی شام تک جموں وکشمیرمیں کل ایک لاکھ 45ہزار162افرادکے نمونوں کی تشخیص یاجانچ خصوصی لیبارٹریوں میں عمل میں لائی گئی۔ان میں سے ایک لاکھ43ہزار241نمونوں کومنفی پایاگیایعنی یہ سارے افرادکوروناوائرس میں مبتلاء نہیں پائے گئے۔بدھ کوشام دیرگئے جموں وکشمیرمیں کووڈ19میں مبتلاء افرادکی کل تعداد1921تک پہنچ گئی تھی جبکہ اس وائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد26ہوگئی۔دستیاب اعداد وشمار کے حساب سے جموں وکشمیرمیں جن ایک لاکھ 45ہزار162افرادکے نمونوں کی تشخیص عمل میں لائی گئی،اُن میں سے 98.67افراد کے نمونوں کی تشخیصی رپورٹ منفی آئی۔کل1921افرادکووائرس میں مبتلاء پایاگیا،اس طرح سے جموں وکشمیرمیں کورونا کے مثبت کیسوں یامعاملات کی شرح 1.32فیصد ہے۔کورونا وائرس میں مبتلاء پائے جانے والے افراد کی موت واقعہ ہونے کی شرح1.35فیصد تھی جبکہ وائرس میں مبتلاء ہونے والے افراد کے شفایاب یاصحت یاب ہونے کی شرح27مئی کوشام دیردیرگئے تک54.19فیصد تھی کیونکہ وائرس میں مبتلاء کل1921افرادمیں سے بدھ کی شام تک کل1041افرادمخصوص کووڈاسپتالوں میں کم سے کم 2ہفتے زیرعلاج یازیرطبی نگہداشت رہنے کے بعد صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کوچلے گئے۔طبی ماہرین اورکووڈ 19مریضوں کاعلاج کرنے والے ڈاکٹروں کامانناہے کہ جن متاثرہ افرادکی قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے۔

Comments are closed.