کورونامخالف لاک ڈاؤن کاپانچواں مرحلہ؛2ہفتے تک توسیع کاامکان
11متاثرہ شہروں پررہیگی خاص توجہ مرکوز
سری نگر:۷۲،مئی:جے کے این ایس: حالیہ دنوں میں کورونامعاملات اورمریضوں کی اموات میں تیزی آنے کے بیچ اسبات کاامکان ہے کہ ملک گیرلاک ڈاؤن کو معمولی تبدیلی کیساتھ اگلے 2ہفتوں کیلئے جاری رکھاجائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق 31 مئی کے بعد مرکزی حکومت دو ہفتوں کے لئے ایک بار پھر لاک ڈاؤن میں بڑھا سکتی ہے۔ کورونا وائرس کی رفتار کو کم کرنے کے لئے 25مار چ سے جاری لاک ڈاؤن کوجاری رکھاجائیگا تاہم اگلامرحلہ پہلے سے مختلف اور پہلے سے کہیں زیادہ آرام دہ ہوسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ کے ایک اعلی عہدے دار نے اگلے مرحلے کو ”جذباتی طور پر لاک ڈاؤن توسیع“کے طور پر بیان کیا، اور کہا کہ زیادہ تر توجہ ان11 شہروں پر مرکوز رکھی جائے گی جہاں سے 70 فیصد کووڈ19 کیس آئے ہیں۔ان شہروں میں چھ میٹروپولیٹن علاقہ دہلی، ممبئی، بنگلورو، چنئی، احمد آباد،کولکتہ، پونے، تھانہ، جیپور، سورت اور اندور شامل ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق 11 شہروں اور میونسپل باڈیوں میں پابندی شدہ زونوں کو کم کیا جاسکتا ہے۔ لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے کے اعلان سے پہلے 30 پابندی شدہ زون بنائے گئے تھے، جن کی تعداد اس بار کم ہوسکتی ہے۔ ریاستی اورمرکزی زیرانتظام علاقوں کی حکومتیں مذہبی مقامات کو کھولنے کا فیصلہ کرنے کے لئے اہل ہونگی۔ تاہم، کسی تقریب یا تہوار کی اجازت نہیں ہوگی۔یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ بدھ کی دوپہرتک بھارت میں کورونا کیسوں کی تعدادایک لاکھ 51ہزار سے زیادہ ہوچکی تھی جبکہ اس مہلک وائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد4ہزار400تک پہنچ گئی تھی۔
Comments are closed.