وبائی بیماری کے بیچ جموںکشمیر میں 4Gانٹر نیٹ سہولیات کی بحالی کا معاملہ؛آئندہ کچھ دونوں میں مراحل وار طریقوں میں تیز رفتار انٹر نیٹ کی بحالی کے قومی امکا ن

سرینگر /21مئی / سی این آئی / عالمی وبائی بیماری کورنا وائرس کے پھیلائو کے بیچ جموں کشمیر میں تیز رفتار 4جی انٹر نیٹ خدمات کی بحالی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں اور آئندہ کچھ دنوں میں مراحل وار طریقوں میں 4جی انٹرنیٹ خدمات کو بحال کئے جانے کا قومی امکان ہے ۔ سی این آئی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نئی دلی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد ہوا جس دوران جموں کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ با وثوق ذرائع کے مطابق میٹنگ میں جموں کشمیر میں تیز رفتار 4Gانٹر نیٹ خدمات کی بحالی پر بھی غور و خوض کیا گیا اور میٹنگ میںموجود سنیئر افسران نے جموں کشمیر میں تیز رفتار انٹر نیٹ خدمات کی بحالی کیلئے رضامندی ظاہر کی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ میں جموں کشمیر میں تیز رفتار انٹر نیٹ خدمات کی بحالی کو ہری جھڈی دکھائی گئی ہے اور اس بات کا فیصلہ لیا گیا کہ آئندہ چند روز میں مراحل وار بنیادوں پر بحال کی جائے گی ۔ قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر میں گزشتہ سال پانچ اگست کو مرکزی سرکار کی جانب سے جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن ہٹانے کے بعد موبائیل انٹر نیٹ خدمات بند کر دی گئی تھی اور کچھ ماہ بعد جموں کشمیر میں محض 2جی سروس ہی بحال کر دی گئی تھی جبکہ گزشتہ آٹھ ماہ سے زائد عرصے سے تیز رفتار انٹر نیٹ خدمات بند پڑی ہوئی ہے اور ابھی تک اس کو بحال نہیںکیا گیا ۔ تیز رفتار انٹر نیٹ خدمات معطل رہنے کے باعث جموں کشمیر میں جہاں مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے وہیںطلبہ اور دیگر کارور بار سے وابستہ افراد کی بھی پریشانیاں کافی بڑھ گئی ہے اور جموں کشمیر میں گزشتہ 8ماہ سے تیز رفتار انٹر نیٹ خدمات ی معطلی کے باعث زندگی کا ہر شعبہ کافی متاثر ہو گیا ہے ۔

Comments are closed.