وادی کشمیر میں کورنا وائر س کی قہر سامانیاں ، چھ روز میں 9مریضوں کی موت

80سالہ خاتون کے انتقال کے ایک روز بعد کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت

بڈگام سے تعلق رکھنے والی 77سالہ خاتون بھی موت کی آغوش میں چلی گئی ، مہلوکین کی تعداد 20پہنچ گئی

سرینگر /21مئی /: سرینگر کی80سالہ خاتون کے انتقال کے ایک روز بعد کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے اور بڈگام سے تعلق رکھنے والی 77سالہ خاتون کی موت کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں مہلک کورنا وائرس سے اموات کی تعداد 20تک پہنچ گئی ہے ۔ادھر مہلک وبائی بیماری سے وادی میں گزشتہ چھ دنوں میں 9ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ۔ ادھر وادی کشمیر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کورنا وائرس کیسوں میں اضافہ اور اموات سے اہلیان وادی میں تشویش اور بے چینی کی لہر دوڑ رہی ہے اور لوگ گھروں میںہی خوفزدہ ہو گئے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق مہلک وبائی بیماری کورونا وائرس نے وادی کشمیر میں مزید دومریضوں کو موت کی آغوش میں پہنچا دیا ۔جمعرات کی صبح کورونا وائرس سے متاثرہ ایک عمر رسیدہ خاتون کی موت واقع ہوئی ، بتایا جاتا ہے کہ وسطی ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والی کورونا وائرس میں مبتلا 70 سالہ خاتون کی جمعرات کو ہسپتال برائے امراض سینہ واقع درگجن سری نگر میں موت واقع ہوئی۔انہوں نے کہا کہ متوفی خاتون شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر میں زیر علاج تھی جہاں 18مئی کو وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اس کو سی ڈی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔اسی دوران سرینگر کے بمنہ علاقے سے تعلق رکھنی والی 80سالہ خاتون جو گذشتہ روز صدر اسپتال میں انتقال کرگئی، کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ جمعرات کو مثبت آگئی۔ اس طرح جموں کشمیر میں مہلک وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد20تک بڑھ گئی ہے۔گورئمنٹ میڈیکل کالج سرینگر میں کوونا وائرس کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر سلیم خان نے خاتون کے موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مہلک خاتون کی عثمانیہ کالونی بمنہ کی رہائشی تھی اور اس کو صدر اسپتال کے الگ تھلگ وارڈ میں19مئی کو داخل کی گئی تھی جہاں اْس کا نمونیا کا علاج ہورہا تھا۔ وہ بدھوار کے روز انتقال کرگئی جس کے بعداْس کے نمونے حاصل کر کے اْس کی میت کو لاش گھر میں رکھا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ خاتون کی ٹیسٹ رپورٹ آج مثبت آگئی۔ مزید دو خواتین کے انتقال سے جموں کشمیر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد20تک بڑھ گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں گزشتہ کئی دنوں سے کورنا وائرس کے اموات میںاضافہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میںلوگوں میں خوف و دہشت پھیل گئی ۔ وادی کشمیر میں لاک ڈائون کے چلتے ہر گزرتے دن کے ساتھ کورنا وائرس کے کیسوں میں اضافہ ہونے کے علاوہ بڑھتی اموات کے باعث لوگ کافی خوفزدہ ہو گئے ہیں ۔

Comments are closed.